| | | | | | | | |

افغانستان سیریز،پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ،اہم مشاورت

کرک اگین خصوصی رپورٹ

افغانستان سیریز،پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ،اہم مشاورت۔پاکستان کرکٹ ٹیم منیجمنٹ نے افغانستان کے خلاف سری لنکا میں شیڈول 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے مکس ٹیم بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے،اس میں کئی ٹاپ پلیئرز شامل نہیں ہونگے ۔یہ ایک قسم کی ٹیسٹ سیریز ہوگی جو ایشیا کپ اور ورلڈکپ 2023 کیلئے بیک اپ پلان کی تیاری میں شامل کی جاسکے گی۔

پاکستان کرکٹ کے نئے چیف سلیکٹر کاانتخاب،پہلا امتحان سر پر

کرک اگین ذرائع کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم یہ سیریز کھیلیں گے۔وہ پہلے ہی سری لنکا میں موجود ہیں۔اسی طرح کئی دیگر نوجوان پلیئرز بھی ساتھ ہونگے لیکن فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی سمیت متعدد اہم ناموں کو اس سیریز میں نہ کھلائے جانے پر مشاورت ہوئی ہے۔حتمی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔پاکستان کے ایک روزہ اسکواڈ کا ایک بیک اپ اسکواڈ رکھنے کو پروگرام ہے۔

ایشیا کپ اور ورلڈکپ 2023 میں متبادل پلیئرزکی ایک طویل فہرست تیار کی جارہی ہے تاکہ  اہم کھلاڑیوں کے زخمی ہونے یا کسی کو آرم دیتے وقت متبادل سٹرینتھ بینچ پر موجود ہو۔

پاکستان کرکٹ کی تیکنیکل کمیٹی میں شامل ہونے والے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بھی بنایا جارہا ہے اور انہوں نے اس پر ورک آئوٹ کیا ہے۔بحیثیت پی سی بی تیکنیکل کرکٹ کمیٹی ان کی سفارشات ایسی ہیں  کہ قومی ٹیم کو ایک ایسا فریم درکار ہے،جہاں 11 پلیئرزکی جگہ لینے والے 11 پلیئرز مل جائیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ انگلینڈ میں جاری لندن ون ڈے کپ ،دی ہنڈرڈ سمیت متعدد لیگز کھیلنے والے پلیئرز پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *