| | | | | | |

ایک وقت کے 2 میچزمیں 3 اتفاقات،بھارت کاتو پاکستان سے اختلافی نوٹ

کراچی،موہالی:کرک اگین رپورٹ

میزبان ٹیموں کے 3 بڑے نام فیل ہوگئے۔ساتھ میں شان مسعود کا ڈیبیو بھی پھیکا پڑگیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کا میچ جاری ہے،ادھر موہالی میں بھارت اور آسٹریلیا۔اتفاق سے دونوں جانب میزبان ملک پہلے بلے بازی کررہے تھے۔دونوں جانب سے قدرے مشترک مگر ایک میں  بڑا فرق ہے۔فرق کا ذکر بعد میں کرتے ہیں،پہلے مشترک باتوں کا ذکر ہو۔

بھارت کے کپتان روہت شرما صرف 11 رنزبناسکے تو حال ہی میں اپنی فارم بحال کرنے والے روہت شرما سنچری کے بعد صرف 2 ہی رنزبناسکے۔سوشل میڈیا پر میمز چلی ہیں کہ نہ افغانستان،نہ پارٹی۔

اسی طرح پاکستان میں انگلینڈ کے خلاف بابر اعظم نے 31 رنزکی اننگ ضرور کھیلی لیکن ہاف سنچری سے کم پر بات نہ تو وہ  آئوٹ آف فارم ہی سمجھے جائیں گے۔

ٹی 20 سیریز،انگلش ٹیم سے اسسٹنٹ کوچ کا واپس اپنے ملک جانے کا فیصلہ

اہم بات یہ ہوئی کہ اچھے آغاز کے باوجود پاکستان فائنہ نہ اٹھاسکا،اس سے شان مسعود کو بھی مدد نہ ملی۔شان مسعود اپنے ڈیبیو میچ میں 7 بالز پر صرف 7 رنزہی بناسکے۔یہ ناکامیاں تھیں لیکن اختلافی نوٹ یہ ہے کہ بھارت نے بھی ابتدا میں وکٹیں گنوائیں لیکن مڈل آرڈر میں پانڈیا کی مستند اننگ کی بدولت میزبان ٹیم نے 200 سے زائد اسکور کئے۔پاکستان صرف 159 رنز تک محدود رہا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں انگلینڈ 160 اور موہالی میں آسٹریلیا 209 رنز کےتعاقب میں ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *