| | | |

پاکستان کرکٹ کے نئے چیف سلیکٹر کاانتخاب،پہلا امتحان سر پر

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کرکٹ کے نئے چیف سلیکٹر کاانتخاب،پہلا امتحان سر پر۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے چیف سلیکٹر کا فیصلہ کرلیا ہے۔باقاعدہ اعلان ایک ہفتہ کے اندر پوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ کی تیکنیکل کمیٹی کے ممبر انضمام الحق کا انتخاب ہوگیا ہے۔نئے چیف سلیکٹر انضمام الحق ہونگے۔

حسن علی بابر اعظم سے 100 ڈالرز کی شرط کیسے جیتے،حیرت انگیز انکشاف

انضمام الحق  2016 سے 2019 تک3 سالہ دور بطور چیف سلیکٹرگزار چکے ہیں۔ان کے دور میں پاکستان 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیت گیا تھا۔2019 ورلڈکپ سیمی فائنل سے محرومی اور پیسی بی کی ٹاپ لیڈرشپ تبدیلی نے ان کو دوسرا موقع نہیں دیا۔

ورلڈکپ،بھارت روانگی،پاکستان کا ریاستی ڈرامہ،دنیا ہنسنے لگی،تمیم پھر روٹھ گئے،بھارت،ویسٹ انڈیز میچ کا ڈرامائی اختتام

لیجنڈری بیٹر انضمام الحق  کا پہلا امتحان ایشیا کپ 2023 کے لئے ٹیم کا انتخاب ہوگا۔اس سے بھی قبل افغانستان کے خلاف 3 ایک روزہ میچزکے اسکواڈ کا اعلان بھی وہی کریں گے۔اس کے بعد بڑا امتحان ورلڈکپ 2023 کے لئے اسکواڈ کا چنائو ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *