| | | | | |

ورلڈکپ،بھارت روانگی،پاکستان کا ریاستی ڈرامہ،دنیا ہنسنے لگی،تمیم پھر روٹھ گئے،بھارت،ویسٹ انڈیز میچ کا ڈرامائی اختتام

اسلام آباد،ڈھاکا،لاہور،کرک اگین رپورٹ

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹی 20 کا سنسنی خیز انجام ہوا ہے۔بھارتی ٹیم کو 150 رنزکے تعاقب میں مشکلات رہیں۔آخری اوور میں 10 رنز تھے کہ پہلی بال پر 8 ویں وکٹ گرگئی۔آخری 2 بالز پر 7 رنز رہ گئے تھے۔پھر ایک بال پر 7 رنز رہ گئے اور پھر بھارت ہارگیا۔ویسٹ انڈیز رنز سے جیت گیا۔یہ بڑا اپ سیٹ،ڈرامائی اختتام تھا۔

بھارت 144 رنز کرسکا۔ویسٹ انڈیز 5 رنز سے جیت گیا

ورلڈکپ،بھارت روانگی،پاکستان کا ریاستی ڈرامہ،دنیا ہنسنے لگی،تمیم پھر روٹھ گئے۔ایشیا کپ 2023 کیلئے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم اپنے کپتان سے محروم ہوگئی ہے۔تمیم اقبال ان فٹ ہونے کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔یوں وہ کپتانی بھی چھوڑ گئے ہیں۔تمیم اقبال نے چند ہفتے قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم بنگلا دیش وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کے بعد انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

پاکستانی حکومت کی ڈرامہ بازی پر دنیائے کرکٹ مسکرارہی ہے۔پڑوسی ملک میں دلچسپ تبصرے ہیں۔ورلڈکپ کیلئے بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔یہ دیکھنے کیلئے کہ آیا پاکستانی ٹیم کو ورلڈکپ کیلئے بھارت بھیجنا چاہئے یا نہیں۔اندازا کریں کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے ورلڈکپ کھیلنے بھارت جاناہے اور یہ بھی جانتی ہے کہ باھرت ڈنکے کی چوٹ پر ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہیں آرہا۔ایسے میں برابری کے اعلان کرنے والی موجودہ ریاستی مشینری پورے پاکستان کی بے عزتی پر گویا تلی ہے۔وقت وہ تھا،جب بھارت نے پاکستان آنے سے انکارکیا۔پاکستان اسی وقت یہی جوابی موقف دیتا۔اس کے بعد آئی سی سی ودیگر پلیٹ فارم درمیان میں آتے تو پھر یہ میٹنگز ہوتی اچھی لگتی تھیں۔سکیورٹی ٹیم بھیجنے کا ایک اور ڈرامہ ہوگا۔آخر پاکستان بھارت کھیلنے جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرپرسن، اراکین، اور بورڈ کے ملازمین نےسابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ کے انتقال پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔وہ 85 سال کے تھے۔10مارچ 1938 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے اعجاز بٹ نے 1959 سے 1962 تک پاکستان کے لیے آٹھ ٹیسٹ کھیلے۔پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرپرسن ذکا اشرف کاکہنا ہے میں پی سی بی کی جانب سے اعجاز بٹ کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *