| | | |

حسن علی بابر اعظم سے 100 ڈالرز کی شرط کیسے جیتے،حیرت انگیز انکشاف

کولمبو،کرک اگین رپورٹ

حسن علی بابر اعظم سے 100 ڈالرز کی شرط کیسے جیتے،حیرت انگیز انکشاف۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے جولی آل رائونڈر حسن علی نے بابر اعظم سے 100 ڈالرز شرط جیت لی ہے۔انہوں نے یہ انکشاف اب کیا ہے۔واقعہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران اس وقت پیش آیاتھا جب بارش کے سبب کھیل روک دیا گیا تھا اور حسن علی نے برستی بارش میں پانی میں ڈوبے گرائونڈرز کور پر جاکر ڈائیو لگائی تھی۔حسن علی, بابر اعظم, 100 ڈالرز , شرط , جیتے۔

 

آپ کو یاد ہوگا کہ ان دنوں حسن علی کی ایک ویڈیو اور تصاویر وائرل ہوئی تھیں،جن میں حسن علی تیز بارش کے دوران گرائونڈ میں داخل ہوتے دکھائی دیئے اور بھاگتے بھاگتے عین وسط میں انہوں نے پانی پر ڈائیو لگائی تھی،اس کے بعد وہ کئی فٹ دور تک پانی پر پھسلتے گئے تھے۔کرک اگیننے وہ واقعہ رپورٹ کیا تھا۔حسن علی, بابر اعظم, 100 ڈالرز , شرط , جیتے۔

کولمبو ٹیسٹ،بارش کے دوران حسن علی وسط میدان میں سوگئے،میچ کب شروع ہوسکتا

اب حسن علی نے اپنے ایک انٹریو میں پاک ٹی وی کو بتایا ہے کہ بارش میں کورز پر ڈائیو محض مذاق نہیں تھا بلکہ ایک سنجیدہ شرط تھی جو پاکستانی کپتان بابر اعظم کے ساتھ لگی تھی،اس میں میں ان سے یہ سب کرکے 100 ڈالرز شرط جیتا تھا۔یہ واقعہ کولمبو ٹیسٹ کے دوران پیش آیا تھا،جب بارش کے سبب کھیل رکا رہا تھا۔

پاکستان نے 2 میچزکی ٹیسٹ سیریز 0-0 سے جیت لی تھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *