لندن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے 1987 میں بنگلور ٹیسٹ کی حاصل کی گئی فتح کا قصہ چھیڑ ڈالا ہے۔انہوں نے یہ فتح خاص کر یاد کی ہے۔پاکستان نے عمران خان کی کپتانی میں بھارت کو بنگلور میں شکست دے کر وہاں تاریخ کی پہلی ٹیسٹ سیریز جیتی تھی۔
یہ وہ زمانہ تھا،جب امپائرز اپنے اپنے ہوا کرتے تھے۔بھارتی امپائرز تو اپنے ملک سے وفاداری میں آگے تھے،اس سیریز کو تو چھوڑیں،اسی بنگلور ٹیسٹ کے درجن بھر فیصلے پاکستان کے خلاف دیئے گئے تھے۔
پی سی بی چیئرمین ان دنوں آئی سی سی اجلاس کے لئے لندن میں موجود ہیں۔سری لنکا کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح پر ابتدائی رد عمل آگیا تھا لیکن انہوں نے جمعہ کے بعد خاص طور پر گال ٹیسٹ کو بنگلور ٹیسٹ کی جانب موڑا ہے۔
گال میں تاریخ رقم ،پاکستان ریکارڈ قائم کرگیا،4وکٹ سے جیت
کہتے ہیں کہ سری لنکا میں پاکستان کی342 رنزکے ہدف کے تعاقب میں جیت کوئی معمولی بات نہیں ہے۔یہ ایک شاندار اور ناقابل یقین فتح ہے،اس نے بنگلور ٹیسٹ 1987 کی یاد تازہ کی،جب اسپن پچ پر پاکستان ایسے ہی مشکل حالات میں ناقابل یقین انداز سے جیتا تھا۔
گال میں آخری روز تک 342 رنزکا تعاقب آسان بات نہیں تھی۔رمیزراجہ کہتے ہیں کہ یہ سب اس لئے بھی ممکن ہوا ہے کہ ہم نے کپتان بابر اعظم کو مکمل اختیارات دے رکھے ہیں۔اب یہ جملہ بھی اس لئے اہم ہے کہ عمران خان بھی مکمل فری ہینڈ کے ساتھ کپتانی کیا کرتے تھے۔
دوسرا ٹیسٹ،پاکستانی ٹیم میں کون کون شامل ہورہا،بریکنگ نیوز
جمعہ 22 جولائی کو پاکستان کے صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب تھا جس میں پی ٹی آئی امیدوار پرویز الہی زیادہ ووٹ لینے کے باوجود ناکام قرار دیئے گئے ہیں۔رمیز راجہ کے بنگلور ٹیسٹ سے مشابہت کا بیان اس کے آس پاس ہی سامنے آیا ہے۔