لاہور،کرک اگین رپورٹ
رمیز راجہ پچ پر،سابق کرکٹرز مدعو،کرک اگین کی 11 فروری کی خبر سچ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ بری طرح دبائو کا شکار ہیں۔راولپنڈی اور کراچی کی پچزکو لے کر ان کے حوالہ سے بہت کچھ کہا گیا،آئی سی سی نے راولپنڈی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ بھی جاری کیا،یہی وجہ ہے کہ انہوں نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کی پچ کے لئے غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
جمعہ کو رمیز راجہ خود ہی پچ کا معائنہ کرنے پہنچ گئے۔انہوں نے پچ کا معائنہ کیا ہے۔ساتھ ہی رمیز راجہ نے ہدایات بھی جاری کی ہیں۔
ادھر آسٹریلیا کی کرکٹ براڈ کاسٹر لاہور پہنچی ہیں،انہوں نے صدارتی لیول کی سکیورٹی کی تصاویر جاری کی ہیں،ساتھ میں خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
آسٹریلیا کا دورہ پاکستان،دونوں ممالک کے سابق ہیروز،اہم شخصیات،بڑی تقریب کے منصوبے،بریکنگ نیوز
ایک اور خبر کی تصدیق ہوئی ہے۔پی سی بی نے لاہور ٹیسٹ میں 1956 سے 1998 کے درمیان آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں شامل کرکٹرز کو بطور مہمان مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے،یہ سلسلہ 21 مارچ سے شروع ہوگا،جب تیسرے ٹیسٹ کا پہلا روز ہوگا۔ہر روز مختلف مہمانان اس میں ہونگے۔
کرک اگین نے پی سی بی کے اس منصوبے کی خبر11 فروری 2021 کو سب سے قبل بریک کی تھی،اس کےبعد کچھ اور اداروں نے بھی یہ خبر دی تھی لیکن پی سی بی کی جانب سے اس کی تصدیق جمعہ کو ہوئی ہے۔