دبئی،کرک اگین رپورٹ
رمیز راجہ کا 4 ملکی کپ،آئی سی سی نے تجویز اڑادی،مزید سنسنی خیز حقائق۔آئی سی سی اجلاس میں پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے دیئے گئے4 ملکی کپ کے پلان کو دھچکا لگا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ تجویز مسترد کردی گئی ہے۔
آئی سی سی کرکٹ کی اپیکس کمیٹی نے اس خیال کو گرین لائٹ نہیں دی ہے۔رمیز راجہ نے خیال پیش کیا تھا کہ 4 ملکی کپ میں پاکستان،بھارت،انگلینڈ اور آسٹریلیا کو شامل کیا جائے۔سالانہ 4 ملکی ٹی 20 کپ کی آمدنی تمام آئی سی سی رکن ممالک کو دی جائے گی۔اس کی اگر چہ چند ممالک نے حمایت کی لیکن اوور آل آئی سی سی نے اس کی مخالفت کی ہے۔
عمران خان کلین بولڈ،غیر ملکی میڈیا کی ہیڈ لائنز،مشتاق احمد کا دلاسہ
آئی سی سی بورڈ کی رکن نے بتایا ہے کہ اس کی مخالفت کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ آئی سی سی کی مالیاتی اور تجارتی کمیٹی کو اس پر خدشات لاحق ہے،اس کے اپنے ایونٹس ہیں،اس لئے کوئی ملک 3 ملکی کپ سے بڑا ایونٹ نہیں کرواسکتا۔
آئی سی سی کی مالیاتی کمیٹی نے واقعی اسے مسترد کیا ہے۔کرک اگین نے اس پر ریسرچ کی ہے رمیز راجہ کی پرپوزل میں پردے کے پپیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔
ادھر رمیز راجہ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ ان کےپیش کئے گئے منصوبے پر اچھی پیش رفت ہے،جلد تفصیلات دونگا۔
ادھر پاکستان میں حکومت تبدیلی کے بعد رمیز راجہ کی بطور چیئرمین پوزیشن خطرے میں ہے۔ان کی جگہ نجم سیٹھی کے آنے کی افواہیں ہیں۔