لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ہے اور یہ تکلف بھی وفاق میں موجود حکومتی اتحاد کی اہم جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے سامنے آیا ہے۔
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی رکن سعدیہ تیمور نے یہ قرارداد جمع کروائی ہے۔
قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رمیز راجہ پی سی بی چیئرمین بننے کے مزید اہل نہیں ہیں۔ایشیا کپ کی شکست ان کی ٹیم منیجمنٹ کی نااہلی اور کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کو غلط انداز میں ڈیل کرنے سے ہوئی ہے۔
یہاں 2 باتیں اہم ہیں۔ہہلی یہ کہ رمیز راجہ بطور چیئرمین پی سی بی ٹھیک ایک برس قبل عمران خان کے دور میں منتخب ہوئے۔اس سال اپریل سے عمران خان کی وفاقی اور پنجاب حکومت چلے جانے کے بعد شہباز شریف حکومت شدید خواہش اور کوشش کے باوجود رمیز راجہ کو نہیں ہٹاسکی ۔
اب تو پنجاب اسمبلی میں ان کی حکومت بھی نہیں رہی۔ایسے میں یہ قرارداد اپنی جگہ سوالیہ نشان چھوڑ گئی ہے۔
دوسری بات یہ ہے کہ پی سی بی چیئرمین کی تقرری آئینی طور پر وفاقی حکومت کے ذریعے ہوا کرتی ہے،اس میں کسی اسمبلی یا پنجاب اسمبلی کی ایسی کاوش کی کیا اہمیت بچتی ہے۔