دبئی،ہرارے،کرک اگین
Image File Photo
وہی ہوا،کس کا کرک اگین نے اظہار کیا تھا کہ زمبابوے کے سابق کپتان کو تو طویل عرصے کے لئے معطل کرنے کا پلان تیار،لیکن جن بھارتیوں نے انہیں دلدل مین پھنسانے کی کوشش کی،ان کے خلاف کوئی کارروائی کیوں نہیں۔
کرکٹرکا کوکین سے شکار،ویڈیو کے ساتھ بلیک میلنگ،جواری بھارتی،آئی سی سی کا اصل کردار کیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے زمبابوے کے سابق کپتان برینڈن ٹیلر کوساڑھے 3 سال کے بین کردیا ہے،انہیں اتنی بڑی سزا صرف اس بات کی ملی ہے کہ انہیں جوئے اور سپاٹ فکسنگ کی پیشکش ہوئی،اس کی رپورٹ تاخیر سے کیوں کی،جب کہ ٹیلر تاحال میچ فکسنگ،سپاٹ فکسنگ کے مرتکب نہیں ہوئے ہیں۔
آئی سی سی نے جمعہ کے روز اس بات کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے ٹیلر 42 ماہ تک کسی بھی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔
گزشتہ ہفتہ ٹیلر نے اعترافی بیان دیا تھا کہ انہیں 2019 میں بھارت بلایا گیا،نشہ آور چیز پلاکر ویڈیو بنائی گئی،ساتھ میں 15 ہزار ڈالرز دے کر سپاٹ فکسنگ کی جانب فوکس کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔