ابھارت کے سابق کرکٹر وسیم جعفر نے مائیکل ایتھرٹن کو ایک دلچسپ ویڈیو کے ساتھ ٹرول کردیا ہے،دلسچپ بات یہ ہے کہ سابق انگلش کپتان نے اس کا برا نہیں منایا،جواب بھی دے دیا ہے۔
میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے روز برصغیر میں صبح جب لوگ جاگے تو ہر ایک کو ایشز میچ سے دلسچپی تھی،سب نے جب ٹی وی سیٹ آن کئے تو وہاں گزشتہ میچز کے سوا کچھ چل نہیں رہاتھا،وج اس کی یہ ہے کہ انگلینڈ ایک گھنٹہ میں ہی 68 پر ڈھیر ہوگیا تھا۔
بھارت کے سابق کھلاڑی وسیم جعفر نے اس پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے،اس میں بھارتی ٹیم کے 92 پر آئوٹ ہونے کا ٹویٹ موجود ہے،اس پر لکھا تھا کہ میں یقین نہیں کرسکتا کہ کوئی ٹیسٹ ٹیم 100 سے کم پر آئوٹ ہوجائے۔یہ ٹویٹ مائیکل وان نے کیا تھا،جب بھارت 92 پر گرا تھا۔
محمد یوسف تو محمد یوسف،جوئے روٹ ویوین رچرڈز کو بھی نہ چھوسکے،ورلڈ ریکارڈ سے محروم
وسیم جعفر نے وان کے اس ٹوئٹ کی بنی ویڈیو مائیکل وان کو ٹیگ کرکے شیئر کی ہے،اس پر انگلینڈ کے سابق کپتان کا جواب آیا ہے کہ تم باالکل درست ہو۔
ادھر سابق پاکستانی وسری لنکن ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ صبح ایشز ٹیسٹ دیکھنے کے لئے ٹی وی آن کیا تو میچ کی جھلکیاں جاری تھں،بولینڈ کی بائولنگ دیکھی،اچھا گیم کیا۔
انگلینڈ کے حالات اس سال اتنے برے رہے ہیں کہ ایک جانب کپتان جوئے روٹ 1708 اسکور بناکر اس سال کلینڈر ایئر کے ٹاپ اسکورر بنے تو دوسری جانب ان کے ملک کے دوسرے ہائی اسکورررائے برنز تھے،انہوں نے530 رنزبنائے،تیسرا ہائی اسکورر حیران کن تھا،وہ تھا ایکسٹراز کا۔انگلینڈ کو 15 میچزمیں412 ایکسٹراز اسکور ملے،اس سے اندازا لگایا جاسکتا ہے کہ انگلینڈ کی جانب سے تیسرا ہائی اسکورر ایکسٹراز کا تھا
ایشزکا تیسرا میچ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 68 پر ڈھیر کرکے اننگ اور 14 رنز سے جیت لیا