ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ
image by Twitter
میچ سمری،پاکستان نے 4 وکٹ پر 300 کرکے اننگ ڈکلیئر کی،بنگلہ دیش نے7 وکٹ پر 76 اسکور کرلئے،کل میچ کا آخری روز باقی ہے۔
کیوی اسپنر اعجاز پٹیل کتے بعد پاکستانی اسپنر بھی اسی مشن پر چل رہے ہیں لیکن اس میں 2 باتیں ہیں۔ایک بات پوری ہوبھی جائے تو بھی دوسری بات ایسی ہے جو رکاوٹ رہے گی۔اننگ کی تمام 10 وکٹوں کی تکمیل تو وہ نہیں کرسکیں گے لیکن باقی ماندہ 4 کھلاڑی اگر آئوٹ کرگئے تو کچھ بھی ہو،یہ ضرور ہوگا کہ ایک ہی کھلاڑی کے ہاتھ ایک ٹیم کی پوری اننگ تمام ہوئی ہے۔
بنگلہ دیش کی اننگ وکٹ گرنے کے ساتھ شروع،پاکستانی ٹیم کی ایک کوشش
ڈھاکا میں پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔خراب روشنی کے باعث امپائرز نے 26 اوورز قبل کھیل ختم کردیا میزبان ٹیم نے 7 وکٹیں 76 پر گر چکی تھیں۔اس میں کمال بات یہ رہی ہے کہ تمام وکٹیں ایک ہی کھلاڑی ساجد خان نے حاصل کیں لیکن ایک وکٹ ان کی نہیں رہی۔اگر چہ وہ کسی کی بھی نہیں تھی۔مسئلہ یہ ہوا ہے کہ بنگلہ دیشی کپتان مومن الحق رن آئوٹ ہوگئے۔باقی تمام 6 کھلاڑی رائٹ آرم اسپنر نے حاصل کی ہیں۔
ساجد خان نے کیریئر میں پہلی بار 5 وکٹیں مکمل کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔بنگلہ دیشی ٹیم شدید خطرات سے دوچار ہے۔7 وکٹ گرنے کے بعد وہ فالو آن میںجاسکتی ہے۔پاکستان کی جیت کے امکانات زیادہ ہوجائیں گے۔کل میچ کا آخری روز ہے،آج کے 26 اوورز ابھی باقی تھے لیکن خراب موسم نے کام تمام کردیا۔
ساجد خان نے12 اوورز میں 35 رنز دے کر 6 آئوٹ کردیئے ہیں۔پاکستان کے 300 کے جواب میں بنگلہ دیش نے 7 وکٹ پر 76 کیئے ہیں۔پاکستانی اننگ کی تفصیلات کے لئے خبر کے درمیان میں موجود لنک پر کلک کریں۔