| | | | | | |

بنگلہ دیش کی اننگ وکٹ گرنے کے ساتھ شروع،پاکستانی ٹیم کی ایک کوشش

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ

image by Twitter

پاکستانی اٹیک نے بنگلہ دیش کیمپ میں تھوڑی پریشانی کی لہر دوڑادی ہے۔منگل کو ڈھاکا میں کھیل کے چوتھے روز  چائے کے وقفہ سے قبل بنگلہ دیش کو بیٹنگ کے لئے آنا پڑا۔محمد حسن کو اسپنر ساجد خان نے آئوٹ کردیا ہے۔بنگلہ دیش نے 1 وکٹ پر 3 اسکور بنائے ہیں۔

ڈھاکا ٹیسٹ،چوتھے روز کا کھیل شروع،اوورز طے،آتے ہی گرین کیپس کی بڑی وکٹ گر گئی

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اننگ ڈکلیئر کردی۔بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز جاکر پاکستان نے پہلی اننگ ختم کی ہے۔یہ ایک کوشش ہے کہ میزبان ٹیم کے بیٹرز کو قابو کرکے میچ کو نتیجہ خیز بنایا جائے۔

گرین کیپس نے 300 رنز 4 وکٹ پر اننگ ختم کی ہے۔اننگ میں کل ملا کر 4 ہاف سنچریز بنی ہیں۔بابر اعظم کے 76 اور اظہر علی کے56 رنزکے علاوہ محمد رضوان 53 اور فواد عالم 50 پر ناقابل شکست آئے۔پاکستان نے ساڑھے 98 اوورز کی بیٹنگ کی ہے۔تیج الاسلام 73 رنزکے عوض 2 وکٹ کے ساتھ کامیاب رہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *