| | | | | | |

پی ایس ایل 8 ٹرافی رونمائی کی تاریخ اور وقت سامنے آگیا

 

 

لاہور ،ملتان،کرک اگین رپورٹ

 

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 ٹرافی کی رونمائی 9 فروری بروز جمعرات دوپہر 12.30 بجے تاریخی شالیمار گارڈن لاہور میں کی جائے گی۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چھ فرنچائز مالکان تقریب میں شرکت کریں گے۔

پی سی بی سے تسلیم شدہ میڈیا کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دوپہر 12 بجے تک پنڈال پر پہنچ جائیں، جس کے بعد داخلہ بند کر دیا جائے گا۔ پنڈال میں محدود جگہ کی وجہ سے فوٹوگرافروں اور کیمرہ پرسن کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم میڈیا ہاؤسز کی سہولت کے لیے پی سی بی اپنے عام چینلز کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز فراہم کرے گا، جنہیں صرف ادارتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *