| | | | | | | | | | |

ورلڈکپ فاتح کپتان ہتک عزت کا مقدمہ ہارگئے،کمنز الزام مٹانے پر،بابر کے نئے بیٹ کاراز،وسیم اکرم کا اعزاز

کرک اگین کرکٹ رائونڈاپ

پیٹ کمنز اب زخموں پر مرہم رکھنے کا کام شروع کیا ہے۔یہا س لئے کہ ان پر الزام بھی سنگین ہے۔پیٹ کمنز نے مبینہ طور پر موجودہ کھلاڑیوں اور ملک کے عظیم کھلاڑیوں کے درمیان آسٹریلیائی کرکٹ میں واضح تقسیم کو دور کرنے کے لئے ایک مہم شروع کی ہے۔انہوں نے ایڈم گلکرسٹ سےملاقات بھی کرلی ہے۔

معاملہ یہ ہے کہ اس سال کےشروع میں جیسٹن لینگر کوہیڈ کوچ کے عہدے سے جانا پڑا تھا اور پیٹ کمنز اینڈ کمپنی پر کچھ الزام تو موجود ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے موجودہ کھلاڑیوں اور عملے کا خیال ہے کہ فروری میں جسٹن لینگر کو دروازے سے باہر دھکیلنے کے بعد سے ٹیم کے خلاف ایک  محاذ موجود ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیک وقت کرکٹ آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا شکریہ اداکیا ہے۔آئرلینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان  میں مکمل سیریز کھیلی ہے۔لاہور میں میچز ہوئے ہیں۔ایسے ہی بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم نے پاکستان کے دورے میں ملتان میں غیرسرکاری ٹیسٹ سے لے کر محدود اوورز سیریز کھیلی ہیں۔جمعہ کو ملتان میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے بنگلہ دیش کو ہراکر سیریز 1-1 سے برابری پر ختم کی ہے۔

انگلینڈ سیریز،مجموعی احوال،پاکستان میں ٹیسٹ میچز ریکارڈ،ایک امر تشویشناک

ایک اور اچھا کام ہوا ہے۔سری لنکا کی ٹی 20 لیگ میں  2 پلیئرز کی عزت افزائی کی گئی ہے۔سری لنکا لیگ نے اپنے ملک کے سابق کھلاڑی سنتھ جے سوریااور پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم  کو برینڈ ایمپیسڈر مقرر کردیا ہے۔وسیم اکرم نے کہا ہے کہ میرے لئے اعزاز ہے کہ لیگ نے مجھے برینڈ ایمیسڈر مقرر کیا ہے۔عام طور پر ایسی تقریوں سے  لیگ کو فائدہ ملتا ہے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے لئے ایک نیا بیٹ تیار ہوگیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف یکم دسمبر سے شیڈول ٹیسٹ سیریز کے لئے ان کا بیٹ تیار ہوا ہے۔لگتا ہے کہ بیٹ کے اندر خاص اسکور کی کوئی چپ لگ رہی ہے۔

ورلڈکپ فاتح کپتان ہتک عزت کا مقدمہ ہارگئے ہیں۔سری لنکا کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو ہتک عزت کے مقدمے کی ادائیگی کا حکم دیا گیا ہے۔ رانا ٹنگا سری لنکا کرکٹ کے چار بار صدر رہنے والے تھیلانگا سوماتھیپالا کے ساتھ  میچ فکسنگ الزامات میں تھے۔ سری لنکا کے ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان ارجنا راناٹنگا کو ہتک عزت کے مقدمے میں 70,000 امریکی ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ جمعرات کا سول عدالت کا فیصلہ 2003 کے ایک واقعے سے متعلق ہے، جب رانا ٹنگا نے کہا تھا کہ ان کا قدیم حریف بدعنوان ہے اور کھیل کی قومی چوٹی کی باڈی کو سنبھالنے کے لیے نااہل ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *