| | | |

محمد رضوان آج آرمی چیف کی افطار تقریب میں شامل نہیں ہونگے،غیر ملک چلے گئے

جدہ۔کرک اگین رپورٹ

محمد رضوان آج آرمی چیف کی افطار تقریب میں شامل نہیں ہونگے،غیر ملک چلے گئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ محمد رضوان سعودی عرب پہنچ گئے۔عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر کاکول کیمپ سے بھی جلدی نکل گئے تھے۔یوں انہوں نے اپنی راہ لی ہے۔

اب وہ آج  آرمی چیف کی جانب سے دیئے گئے افطار پروگرام میں بھی شریک نہیں ہونگ۔یوں اسٹار بیٹر نے اپنے شیڈول کے سبب ایک ایسی راہ لی ہے،جسے سمجھنے اور دیکھنے والے اپنی نگاہ سے دیکھیں گے۔

کاکول کیمپ ختم ہوچکا۔پاکستان کرکٹ ٹیم آج راولپنڈی میں ایک ایسے پروگرام میں مدعو ہے جس کی نظیر کم ہی ملتی ہے۔

محمد رضوان جیسے سینئر پلیئر کی عدم شرکت ایک بھاری بھرکم کمی ہے،جسے میزبان بھی محسوس کرسکتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *