لندن،کرک اگین رپورٹ
File Photo
پاکستانی اسپنر ساجد خان کا بھی انگلش کائونٹی معاہدہ ہوگیا ہے،ان کا معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے،جب وہ نیشنل ٹیم میں اپنی جگہ بچانے کے لئے سرگرم ہیں۔انہیں ڈراپ تک کیا گیا۔ادھر انگلش کائونٹی سمرسیٹ نے ان سے اس سیزن کے آخری 4 میچز کا معاہدہ کیا ہے،اس لئے کہ اس کے 2 غیر ملکی کھلاڑی واپس اپنے ملک چلے گئے ہیں۔پیٹر سیڈل اور میٹ رینشو نے آسٹریلیا واپسی کرلی ہے۔
کائونٹی کے آخری مرحلہ میں امام الحق کا معاہدہ
کائونٹی نے اس سے قبل پاکستان کےامام الحق سے معاہدہ کیا ہے۔وہ تو کائونٹی جوائن کرچکے ہیں۔سمرسیٹ کو آخری ماہ میں 4 میچزکا چیلنج ہے۔سمرسیٹ کو یہ خطرہ ہے کہ اسے کہیں ڈویژن 2 میں نہ جانا پڑجائے،اس لئے اس نے پاکستان کے 2 کھلاڑی سائن کرلئے ہیں۔
ساجد خان نے کہا کہ میں ایسی کائونٹی سے کھیلنے والا ہوں جس سے ماضی میں بابر اعظم اوراظہر علی کھیل چکے ہیں۔میں پوری کوشش کروں گا کہ اپنی ٹیم کوجتوائوں۔