کولمبو،کرک اگین
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی اچانک منسوخی کے بعد پی سی بی نے 2 ممالک کو دعوت نامے ارسال کئے تھے۔ان میں سری لنکا اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔اتوار کی شام پی سی بی چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے تصدیق کی تھی کہ دونوں ممالک نے پاکستان کے دورے کی حامی بھری اور یقین دلایا کہ انہیں پاکستان کی سکیورٹی پر رتی برابر بھی شبہ نہیں ہے۔کم وقت اور لاجسٹک مسائل کے باعث دورہ جلد ممکن نہیں ہے۔اس کے بعد بات بظاہر ختم ہوگئی تھی لیکن اتوار اورپیر کی درمیانی شب سری لنکا کرکٹ بورڈ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ دورہ پاکستان کے لئے سنجیدگی سے غور جاری ہے اور اس کے لئے ایک اہم اجلاس پیر کو ہونے جارہا ہے۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہی مثالی تعلقات نہیں ہیں بلکہ دونوں ممالک میں بھی اچھے مراسم ہیں۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری کے مطابق ہمیں پی سی بی کی جانب سے ارجنٹ دورے کی دعوت ملی ہے اور یہ ہمارے لئے بڑا اعزاز ہے کہ ہم نیوزی لینڈ کی جگہ کھیلیں۔مین 2019 میں پاکستان گیا اور ہماری ٹیم نے انٹر نیشنل کرکٹ بحالی کے آغاز میں دورہ کیا جو ہمارے لئے اعزاز ہے۔میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ پاکستان میں سکیورٹی انتظامات مثالی ہیں اور ہم نے اپنی آنکھوں سے یہ سب دیکھا ہے۔
سری لنکن کرکٹ سیکرٹری نے اعلان کیا ہے کہ ہم پاکستان کی جانب سے ملنے والی دعوت کو نہایت سنجیدہ لے رہے ہیں اور ہماری سوچ و بچار جاری ہے اور ہم جلد ہی اس کا اعلان کرنےوالے ہیں۔سری لنکن بورڈ نے اگر پاکستان کی دعوت قبول کرلی تو اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں یہ سیریز ممکن ہوسکے جو زیادہ سے زیادہ 3 ٹی 20 انٹر نیشنل میچز کی سیریز ہوگی۔خیال ہے کہ انگلینڈ کےآج کے اعلان کے بعد سری لنکا کی جانب سے فیصلہ ظاہر کیا جائے گا۔