پاکستان کے کرکٹ میدانوں کو آباد کرنے کے لئے سری لنکا کرکٹ بورڈ تیار ہوگیا۔3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے لئے اس کی ٹیم اس ماہ کے آخر یا اگلے ماہ کے شروع میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی جانب سے پاکستانی میدان ویران کئے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے منظر نامہ سے خوفزدہ ہے،دسمبر میں ویسٹ انڈیز اور جنوری 2022میں آسٹریلیا کے دورے شیڈول ہیں۔ایسے میں کوئی بھی ملک پاکستان نہ آیا تو غیر ملکی ٹیموں کے لئے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا انکار سند بنا رہے گا اور اس بنیاد پر وہ پاکستان کے دورے سے انکار کرسکتے۔ سری لنکا کا ہنگامی دورہ پاکستان سیٹ،3 ایک روزہ میچز کی سیریز طے،اسی لئے پی سی بی بھی متحرک ہوگیا ہے۔
کرکٹ شائقین کے لئے اس میں زیادہ چارم شاید نہ ہو لیکن ملکی کرکٹ کی بقا کے لئے سب کچھ موجود ہے۔سری لنکا کی مردوں کی نہیں بلکہ خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔پاکستان میں 3 ایک روزہ میچز کھیلنے کے بعد دونوں ٹیمیں یہاں سے زمبابوے روانہ ہوجائیں گی۔سری لنکا کا ہنگامی دورہ پاکستان سیٹ،3 ایک روزہ میچز کی سیریز طے ہوگئی۔
زمبابوے میں نومبر کی 21 تاریخ سے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ گلوبل کوالیفائر شروع ہورہا ہے،جہاں پاکستان اور سری لنکا دونوں قسمت آزمائی کریں گی۔وہاں سے ٹکٹ ملنے کی صورت میں دونوں ٹیمیں اگلے سال کے شروع میں نیوزی لینڈ میں شیڈول آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں شامل ہونگی۔