کولمبو،احمد آباد:کرک اگین رپورٹ
سری لنکا کرکٹ صدرکا آئی سی سی کو خفیہ خط کا انکشاف،غداری کا مقدمہ،حیثیت آبزرورکی ہوگئی۔آئی سی سی نے سری لنکا کرکٹ پر پابندی کیوں لگائی۔اصل راز کھل گیا،دستویزات کا انکشاف،ساتھ میں سری لنکا کرکٹ کے صدر پر غداری کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ۔یہ سب سری لنکا پارلیمنٹ میں آن ریکارڈ ہوگیاہے۔اپوزیشن لیڈر ساجیت پریماداسا نے آج انکشاف کیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کے صدر شمی سلوا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ایک خط بھیجا ہے جس میں الزام لگایا ہے کہ وزارت کھیل نے اس کی سرگرمیوں میں بے جا مداخلت کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ پر آئی سی سی کی پابندی کی راہ ہموار ہوئی تھی۔
ادھر احمد آباد میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں سری لنکا کی شرکت اب ایک مبصر یا آبزرور کے طور پر ہوگی۔فوری طرپر پابندی کے خاتمہ کا امکان کم ہے۔انڈر 19 ورلڈکپ کی میزبانی فوری طورپر سری لنکا سے کہیں اور منتقل کی جارہی ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ پانچ سنگین الزامات تھے ایک اضافی نکتے کے ساتھ آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے کو 28 اگست 2023 کو خط بھیجا گیا تھا اور انہوں نے یہ خط پارلیمنٹ میں پیش کیا۔
پریماداسا نے کہا کہ خط میں وزارت کھیل کے خلاف الزامات لگائے گئے ہیں جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ کھیل کے ڈائریکٹر نے ملک میں کرکٹ ٹورنامنٹس کو غیر ضروری طور پر متاثر کیا ہے، وزارت کھیل کے سکریٹری نے ایس ایل سی کے عہدیداروں کو تنخواہوں کی ادائیگی کی درخواست کی تھی۔
کرکٹ ورلڈکپ فائنل،20 برس قبل کی12 مشابہتیں آسٹریلیا کے حق میں،بھارت کی نیندیں حرام، لیکن
انہوں نے کہا کہ خط میں ایک اضافی نکتہ ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر کھیل نے سری لنکا کرکٹ کو متاثر کیا کہ وہ فنڈز کا 20 فیصد نیشنل سپورٹس فنڈ میں دے سکے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ الزامات 28 اگست 2023 کو لگائے گئے تھے اور اس سے قبل بھیجے گئے ایک اور اعلامیے نے آئی سی سی کے لیے سری لنکا کرکٹ پر پابندی عائد کرنے کا ماحول بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ سری لنکا کرکٹ کے ساتھ اس کے صدر کی غداری ہے اور اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ورلڈکپ فائنل پچ پر بھی بڑا ڈرامہ بے نقاب،اصل فیصلہ تبدیل،آئی سی سی کی پھر نئی فلم