کراچی،کرک اگین رپورٹ
آنے والے دنوں میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو جانے والی سڑکیں سیل، اسنائپرز چھتوں پر ، ایک ہیلی کاپٹر فضا میں۔ آس پاس کی دکانیں، دفاتر اور پٹرول اسٹیشنز بند ہونگے۔کراچی میں ہونے والے 4 ٹی 20 میچز کے روز یہ سب ہوکر رہے گا۔انگلش میڈیا میں اس کے ساتھ ساتھ 300 مسلح سکیورٹی آفیسرز کی ٹیم کے ارد گرد موجودگی اور اسلحہ کو بھی بطور خاص بیان کیا گیا ہے۔ڈیلی میل نے اسے اسپیشل انداز میں لیا ہے۔انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد کچھ تحائف لے کر جمعرات کو جب پاکستان کی سرزمین پر پہنچی تو وہاں وہ مکمل صدارتی سطح کی سیکیورٹی میں لے لی گئی۔
سات میچوں کی 20 سیریز کے لیے 20 رکنی اسکواڈ کے کراچی پہنچنے کے چند گھنٹوں کے اندر یہ اعلان کیا گیا کہ کھلاڑیوں نے ملک کے سرکاری فلڈ فنڈ میں پانچ فگر کی رقم عطیہ کی ہے اورای سی بی نے اسے دگنا کر دیا ہے۔پی سی بی نے نصف درجن بلٹ پروف منی بسیں دی ہیں۔ ٹیم ہوٹل کے ارد گرد 300 سے زائد سکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر ہیں جن میں سادہ لباس میں مسلح افسران اور مشین گنوں والے گارڈز شامل ہیں۔
ورلڈ ٹی 20،انگلینڈ سیریزکے لئے پاکستان کے اسکواڈز کااعلان
میچ کے دنوں میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کو جانے والی سڑکوں کو سیل کردیا جائے گا، اسنائپرز کو اسٹریٹجک طریقے سے چھتوں پر رکھا جائے گا اور ایک ہیلی کاپٹر ان کے سفر کی نگرانی کرے گا۔ آس پاس کی دکانیں، دفاتر اور پٹرول اسٹیشنز کو بند کرنے کا حکم دیا جائے گا۔
انگلینڈ پرعزم ہے کہ کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحالی میں اہم کردار اداکرے گا،پاکستان نے 2009 کے بعد سری لنکن ٹیم پر حملوں کے بعد مشکل میں وقت گزارا ہے۔