کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلہ کے رائونڈ بی کی کشمکش تمام ہوئی،5 روزہ دلچسپ،سنسنی خیز ڈرامے کے بعد 2 باتیں ہوئی ہیں۔پہلی بات یہ کہ ایک ٹیسٹ درجہ رکھنے والا ملک بنگلہ دیش پہلے ہی رائونڈ سے باہر ہونے کے قریب آگیا،]ھر بمشکل جگہ تو بچالی لیکن توقعات کے برخلاف اسے 4 کمزور ٹیموں کی ٹیبل پر پہلی پوزیشن نہیں ملی۔
جمعرات کو آخری گروپ بی میچ میں سکاٹ لینڈ نے عمان کو یکطرفہ مقابلہ کے بعد 8وکٹوں سے شکست دے دی،123 رنزکا ہدف اس نے بڑی آسانی کے ساتھ وکٹ پر مکمل کرلیا۔کپتان کیل کیٹزر نے اچھی اننگ کھیلی جب کہ میتھیو کراس نے بھی ان کا اچھا ساتھ دیا۔کیٹزر 41 رنزکی اننگ کھیل گئے جب کہ میتھیو کراس نے26 اوررچی برنگٹن نے 31 ناقابل شکست رنز کئے۔یوں ہدف18 بالیں قبل حاصل ہوگیا،اس سے قبل عمان ٹیم اہم میچ میں زیادہ بڑا اسکور نہ کرسکی اور 122 رنزپر پر آئوٹ ہوگئی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،بنگلہ دیش کا بڑی جیت کے ساتھ کام تمام
عمان کی جانب سے اوپنر عاقب الیاس نے 37 اور کپتان ذیشان مقصود نے 34 نمایاں رنزکئے۔8 کھلاڑی ڈبل فیگر کو نہ پہنچ سکے۔جوش ڈیوے نے 25 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔
دن کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاپا نیو جینی کو یکطرفہ مقابلہ کے بعد بڑے مارجن سے ہراکر سپر 12 میں اپنی سیٹ قریب کنفرم کرلی تھی،نیٹ رن ریٹ اچھا ہونے کی وجہ سے اسے اس آخری میچ کے نتیجہ سے کوئی فرق نہیں پڑا ہے۔یہ فرق ضرور پڑا ہے کہ اس کی سپر 12 میں انٹری باوقار انداز میں نہیں ہوئی ہے۔سکاٹ لینڈ نے جگہ لے لی۔