لاہور،کرک اگین رپورٹ
سیاسی حالات،قومی ٹیم حیران کن طور پر لپیٹ میں،آسٹریلیا کے 2 سرپرائز تیار۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف آسٹریلیا ٹیم نے پلاننگ بنالی ہے،ایک روزہ سیریز میں کائونٹر کرنے کے لئے 2 نئے پلیئرز ٹیم میں ڈالے جائیں گے،یہ اس لئے کہ کرکٹ آسٹریلیا کا مقصد سرپرائز دینا ہوگا،ادھر قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد ایک اور ہار کی متحمل نہیں ہوسکے گی۔
پاکستان کے لئے ایک اور منہ چڑاتا نتیجہ،ویسٹ انڈیز انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز جیت گیا
ذمہ دار ذرائع نے لاہور سے تصدیق کی ہے کہ ملکی سیاسی حالات میں پیدا ہونے والی صورتحال سے ٹیم کا ماحول بھی خاصا تنائو کا ہے۔کچھ پلیئرز اس سیاسی صورتحال کے زیر اثر آچکے ہیں،اس کے اثرات قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر پڑسکتے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کرکٹ ٹیم کے چند پلیئرز پر یہ اثر پی سی بی کی ٹاپ چیئر پر پڑنے والے اثر کی وجہ سے بھی ہے۔وزیر اعظم عمران خان جو کہ پی سی بی کے پیٹرن انچیف بھی ہیں ،ان کی پوزیشن غیر مستحکم ہونے سے پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ بھی دبائو میں ہیں۔
کرک اگین نے یہ صورتحال رپورٹ کی ہے،جو اس وقت تازہ ترین ہے۔کرک اگین کا اس سے اتفاق ضروری نہیں ہے،یہ جملہ ایک خاص وجہ سے لکھا گیا ہے،اس کی وضاحت جلد سامنے آئے گی۔
کرکٹ آسٹریلیا کے 2 سرپرائز اور قومی پلیئرز کے حوالہ سے تفصیلی رپورٹ کچھ دیر میں ۔