کابل،دوحاِکرک اگین رپورٹ
افغانستان کرکٹ ٹیم کی ہوم سیریز بھارت گئی اور نہ ہی متحدہ عرب امارات۔اس کی ہوم سیریز پہلے بھارت میں ہوا کرتی تھی اور دوسرا آپشن متحدہ عرب امارات ہوتا تھا ۔ملک میں حکومت کی تبدیلی کے بعد اب اس کی ہوم سیریز تیسرے ملک میں چلی گئی ہے۔
ٹی 20 کے بعد ویرات کوہلی ون ڈے کپتانی سے جبری ہٹادیئے گئے،ٹیسٹ کے لئے بھی الارم
دوحا،قطرکسی کے لئے نیا نہیں ہے۔طالبان کے سیاسی و دیگر مذاکرات یہاں پر ہی ہوئے تھے،یہ کسی کو نہیں بھولے گا۔اب اس کی ہوم کرکٹ بھی وہاں جارہی ہے۔ورلڈ کپ سپر لیگ کی اس کی سیریز اب دوحا،قطر میں ہوگی۔یہ سیریز نیدر لینڈ کے خلاف ہے۔اگلے ماہ میدان سجے گا۔پہلا ایک روزہ میچ21 جنوری،دوسرا 23 اور تیسرا ایک روزہ میچ 25 جنوری کو کھیلاجائے گا۔افغانستان کی یہ دوسری سیریز ہے۔پہلی سیریز اس نے 0-3 سے جیتی تھی۔تیسری سیریز اس کی جنوری،فروری 2022 میں زمبابوے میں ہوگی۔
افغانستان نے اس کے بعد 2 ہوم سیریز آسٹریلیا اور پاکستان سے کھیلنی ہیں۔کیا یہ بھی قطر میں ہونگی۔یہ بھی اہم ہے۔اس کے بعد اس نے بنگلہ دیش،بھارت اور سری لنکا کادورہ کرنا ہے۔تب ہی اس کی ایک روزہ سیریز مکمل ہونگی۔ورلڈ کپ سپر لیگ پوائنٹس ٹیبل پر پھر اس کے میچز مکمل ہونگے۔وہاں سے 8 ٹیموں نے ورلڈ کپ 2023 کے لئے براہ راست کوالیفائی کرنا ہے۔باقی ٹیمیں کوالیفائر ایونٹ کھیلیں گی۔