| | |

ٹی 20 کے بعد ویرات کوہلی ون ڈے کپتانی سے جبری ہٹادیئے گئے،ٹیسٹ کے لئے بھی الارم

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

ویرات کوہلی کے پائوں سے مزید زمین سرکنے لگی۔ٹی 20 کے بعد ایک روزہ کرکٹ کی قیادت بھی ہاتھ سے چلی گئی ہے۔اس طرح کوہلی اب محض ٹیسٹ ٹیم کے ہی کپتان باقی رہے ہیں،یہی نہیں بلکہ ان سے مستقبل قریب میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بھی لینے کی وسل بجادی گئی ہے۔

ٹی 20 کے بعد ویرات کوہلی سے ون ڈے کپتانی بھی گئی یا نہیں،فیصلہ ہوگیا

سب سے پہلےیہ واضح ہوجائے کہ ایک سال قبل اسی قسم کا تجزیہ کیا گیا تھا کہ  ویرات کوہلی سے محدود اوورز کی قیادت لی جارہی ہے تو ان کے مداحوں نے کمنٹس میں گالیاں لکھنی شروع کردی تھیں۔ورلڈ ٹی 20 کے بعد کوہلی سے ٹی 20 کی قیادت گئی تھی،اس بات کو ابھی ایک ماہ مکمل نہیں ہوا ہے کہ ان سے ایک روزہ کرکٹ کی کپتانی بھی واپس لے لی گئی ہے۔

کرک اگین نے چند روز قبل لکھا تھا کہ ویرات کوہلی سے ون ڈے کپتانی بھی جانے والی ہے،اس کی وجہ یہی ہے کہ محدود اوورز فارمیٹ کے 2 کپتان مشکل ہی ہوتے ہیں،خیالات سے سلیکشن تک میں اختلافات ہوجاتے ہیں۔

بدھ کو بھارتی کرکٹ بورڈ نے آفیشلی اعلان کیا ہے کہ ویرات کوہلی اب بھارت کے ایک روزہ کرکٹ کے بھی کپتان نہیں رہے ہیں۔دورہ جنوبی افریقا کے 3 ون ڈے میچز میں روہت شرما کپتانی کریں گے۔اس کے ساتھ ہی ٹیسٹ کرکٹ کی نائب کپتانی بھی روہت شرما کو دی گئی ہے۔اجنکا رہانے کو ہٹادیا گیا ہے۔اس سے صاف محسوس ہوتا ہے کہ مستقبل قریب میں روہت شرما ہی ٹیسٹ کپتان ہونگے۔

بھارتی بورڈ نے اس کے ساتھ ہی دورہ جنوبی افریقا کے لئے ٹیسٹ اور ایک روزہ اسکواڈ ز کا بھی اعلان کردیا ہے۔ٹیم 26 دسمبر سے پہلا ٹیسٹ کھیلے گی۔

اس ساری صورتحال کو 3 جملوں میں یہ تجزیہ بنتا ہے کہ ٹی 20 کی طرح کوہلی ون ڈے کپتانی عزت سے خود چھوڑتے۔ایسا نہیں ہوا ہے تو انہیں باقاعدہ ہٹایا گیا ہے۔سب سے اہم جملہ یہ ہے کہ بھارتی بورڈ نے اپنی پریس ریلیز میں انہیں ہٹانے کی وجہ نہیں لکھی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *