شارجہ،کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے گروپ 2 کے ایک اہم میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔شارجہ میں کرکٹ اور رنزکا سیلاب آسکتا ہے۔یہ بات نہایت حیرت کا باعث ہے کہ ایک ایسے میچ کہ جب کیوی ٹیم کو بعد کی بیٹنگ کی بجائے پہلے وقت کی بیٹنگ زیادہ فائدہ دے گی،اس میں ٹاس ہارنے کے باوجود نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ دی جائے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا اعلان کردیا ہے،اس طرح اس نے بھی کیوی ٹیم کو ایک موقع فراہم کیا ہے کہ وہ اسکور بورڈ پر جتنا مرضی ٹوٹل سجالیں۔پہلے بیٹنگ کا فائدہ ہدف کے حصول میں تیزی سے زیادہ پر اثر ہوتا ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،نیوزی لینڈ اور بھارت آج مار دھاڑ کے چکر میں،گیم کیسے الٹ بھی سکتی
گروپ 2 میں اس وقت دلچسپ پوزیشن ہے،نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل میں جانے کے لئے آج سمیت اپنے آخری میچ میں کامیابی درکار ہے جبکہ بھارت اورا فغانستان کو اپنے میچز جیتنے،پھر زیادہ مارجن سے جیتنے اور پھر کیوی ٹیم کی ایک شکست کا انتظار ہونا ہے،اس لئے نیوزی لینڈ کپہلی ترجیح جیت ہے لیکن آج کے میچ میں کمزو حریف کے طور پر اسے نیٹ رن ریٹ بہتر کئے جانے کی لالچ بھی ہے ،اس لئے بھی کہ افغانستان سے آخری میچ میں شکست کے باوجود بھی سیمی فائنل کےا مکانات زیادہ سے زیاد ہوں۔