لندن،لاہور:کرک اگین رپورٹ
پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم منیجمنٹ کے دل سے اترے شان مسعود کو اپنے ساتھ ملالیا ہے،اس طرح مکی آرتھر نے شان مسعود کے کیریئر کو جلا بخشنے اور اپنے یقین پر مکمل بھروسہ کرنے کی عملی کوشش کی ہے۔سری لنکا ٹیم کی ہیڈ کوچنگ سے فارغ ہونے والے مکی آرتھر اب ڈربی شائر کائونٹی کے ہیڈ کوچ ہونگے۔آرتھر نے چارج سنبھالتے ہی کام شروع کردیا ہے،پہلا معاہدہ شان مسعود کا سامنے آیا ہے۔
ساجد خان بھی اعجاز پٹیل کے نقش قدم پر،بنگلہ دیش کے 7 آئوٹ،اسپنر کے تمام شکار، لیکن۔۔۔!
پاکستان کے اوپننگ اسٹار بیٹر نے کہا ہے کہ انگلش کائونٹی کھیلنا ایک خواب تھا،میں اکثر سوچا کرتا تھا۔مجھ سے میرے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے رابطہ کیا اور پیشکش کی۔میں نے منٹ بھی نہیں لگایا اور بڑھ کر جوائن کرلیا ہے۔
شان مسعود کہتے ہیں کہ میں اپنے تجربے کو ینگ پلیئرز کے لئے بھی استعمال کروں گا۔32 سالہ کرکٹر نے پاکستان کے لئے 2013 سے 2021 میں نمائندگی کی۔25 ٹیسٹ میچز میں 1378 اسکور زیادہ نہیں ہیں لیکن باہر کی دنیا کے چیلنجز ان کے ساتھ رہے ہیں۔انگلینڈ کے خلاف گزشتہ سال 156 کی اننگ کمال تھی۔
لیفٹ ہینڈڈ اوپنر 2022 کا کائونٹی سیزن کھیلیں گے۔مکی آرتھر کے لئے بھی یہ ایک نیا چیلنج ہوگا۔پاکستانی ٹیم سے شان مسعود فی الحال ڈراپ ہیں۔سلیکشن کے پیمانے بدلتے دیر نہیں لگتی ہے۔