پشاور،کرک اگین رپورٹ
شاہین شاہ آفریدی پولیس آفیسر بن گئے ہیں،انہوں نے وردی تان لی ہے،اب دنیا کے بیٹرز اپنی خیرمنائیں۔واقعہ سچ ہی ہے۔پیغام جو چاہے نکال لیں۔
پشاور پولیس نے شاہین آفریدی کو پولیس کا خیرسگالی آفیسر بنایا ہے۔فاسٹ بائولر نے وردی تان کر ایک ذمہ دار آفیسر کی طرح ذمہ داری سرانجام دی ہے۔
بابر اعظم رمیز راجہ کے متعلق سوال پر چھکا لگاگئے
اس کا مقصد پشاور پولیس کا عوام میں امیج بہتر کرنا مقصود ہے۔شاہین شاہ آفریدی کا یہ اقدام قابل تحسین ہے،اسی طرح خیبر پختونخواہ پولیس اور حکومت کا بی یہ ذمہ دارانہ کام ہے۔
فاسٹ بائولر قومی ٹیم کے ہمراہ ایک روز چھوڑ کر سری لنکا جانے والے ہیں۔اس سے قبل یہ روپ بھی دیکھاجانے والا ہے۔