کراچی،کرک اگین رپورٹ
Image by Twitter
شاہین شاہ آفریدی نے آخری سپیل میں ایک اوور میں 3 ویسٹ انڈین پلیئرز آئوٹ کرکے مہمان ٹیم کی کمر توڑدی۔گرین کیپس نے کیریبین سائیڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری جیت اپنے نام کی،اس طرح 3 ٹی 20 میچزکی سیریز میں 0-2 کی سبقت بھی حاصل کرلی ہے جو ناقابل شکست ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منگل کو کھیلے گئے میچ کا ٹاس بابر اعظم نے جیتا اور پہلے میچ کی طرح خود بیٹنگ کا اعلان کیا۔پاکستانی کپتان کے لئے یہ سیریز نہایت ہی خراب رہی ہے۔پہلے میچ کی طرح یہاں بھی ناکام ہوگئے اور 7 رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے۔فخرزمان بھی 10 کرکے جلدی چلے گئے۔رضوان اور حیدر علی نے 12 واں اوور مکمل ہونے سے قبل اسکور 86 کردیا۔ویسٹ انڈیز کو اس مجموعہ پر اہم کامیابی ملی جب محمد رضوان 38 کرکے ہوپ اور سمتھ کا گٹھ جوڑ بنے۔پاکستان کی اگلی 3 وکٹیں 109 سے 124 کے درمیان گریں تو 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے،بڑے اسکور کی امیدیں ددم توڑ گئی تھیں،آئوٹ ہونے والوں میں حیدر علی 31،محمد نواز ایک اورآصف علی 9 شامل تھے۔
افتخار احمد بھی 19 بالز پر 32 کی اچھی اننگ کھیل گئے لیکن پاکستان کو مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 172 رنزتک پہنچانے میں اہم کردار شاداب خان نے ادا کیا۔انہوں نے 12 بالز پر 28 کئے۔اس میں 3 چھکے بھی شامل تھے۔شاداب ناقابل شکست رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوڈین سمتھ 24 رنزکے عوض 2 وکٹ کے ساتھ سب سے کامیاب گیند باز رہے۔
جوابی اننگ میں ویسٹ انڈیز کی امیدیں اس وقت دم توڑ گئیں جب اہم کھلاڑی شائی ہوپ 1 ہی کے مہمان ثابت ہوئے۔شیمرون بروکس 10 اور کپتان نکولس پورن 26 کی اننگ کھیل سکے۔ برینڈن کنگ نے جارحانہ اور ذمہ دارانہ بلے بازی کی اور آخر تک میچ بنانے کی اچھی کوشش کی لیکن وہ بھی 67 کرکے حارث رئوف کا شکار بنے،انہوں نے صرف 43 بالیں کھیلیں۔ رومین پاول 4 اور اوڈین سمتھ بھی صرف12 کرگئے۔شاہین آفریدی نے 17 واں اوور کرکے حریف ٹیم کی تھوڑی بہت بچی امیدیں بھی خاک میں ملادیں،لیفٹ ہینڈ میڈیم پیسر نے 6 بالز کے دوران 3 آئوٹ کئے ،ان میں 2 کھلاڑی ڈریکس اور ہیڈ والش صفر پر گئے۔اس کے بعد بھی وکٹیں گرتی رہیں
دوسرا ٹی 20 آج،پاکستان ویسٹ انڈیز کےخلاف سیریز پر فل سٹاپ لگانے کے لئے پرعزم
ویسٹ انڈٖیز کو آخری اوور میں 23 رنزکی ضرورت تھی،ایک وکٹ باقی تھی،ایسے میں کیچ بھی ڈراپ ہوا،ساتھ میں چھکا بھی لگا،دلچسپی اس لئے بڑھی کہ 4 بالز پر 15 اسکور باقی تھے۔حارث رئوف تگڑی بالز کر رہے تھے۔آخری 2 بالز پر 10 اسکور کےساتھ امیدیں تھیں،بیٹر کی ہٹ بھی بائونڈری پر جاکر رک گئی۔آخری بال پر حارث اوشین تھامس کو بولڈ کردیا،میچ میں جان پیدا کرنے والے روماریو شیفرڈ 19 بالز پر 35 ے ساتھ ناقابل شکست گئے۔ویسٹ انڈیز کی اننگ 20 ویں اوور کی آخری بال پر163 پر تمام ہوئی۔گرین کیپس نے 9 رنز سے فتح اپنے نام کی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفیدی نے 26 رنز دے کر 3، محمد نواز نے 36 اور محمد وسیم نے 39 رنزکے عوض 2،2 وکٹیں لیں۔حارث رئوف نے 40 رنزکے عوض 2 وکٹیں لیں۔شاداب خان مین آف دی میچ قرار پائے۔