لندن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ کی شکست کے 24 گھنٹوں بعد ہی منظر عام پر آگئے ہیں۔ایشیا کپ 2022 سے قبل ان فٹ ہوکر اسکواڈ کے ساتھ رہنے،پھر علاج کے لئے لندن بھجوائے جانے کے بعد سے حالات سے دور تھے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو دالی ہے،جس میں دیکھاجاسکتا ہے کہ لیفٹ ہینڈ پیسر ان ایکشن ہیں۔
ایشیا کپ ہارنے والی پاکستانی ٹیم کی وطن آمد شروع
شاہین بائولنگ نہیں کررہے ہیں بلکہ جم میں ہیں اور جم کر ایکسر سائز میں ہیں۔بھاری بھرکم وزن اٹھارہے ہیں،جس گھٹنے میں تکلیف تھی،اسی پر زور ڈال کر یہ بتارہے ہیں کہ وہ فٹ ہوگئے ہیں۔
خیال ہے کہ وہ اگلے اتوار سے نیٹ پر ہونگے،بائولنگ پریکٹس بھی کریں گے۔انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ کا حصہ نہیں ہونگے۔نیوزی لینڈ 3 ملکی کپ میں شرکت کریں گے،ساتھ میں ورلڈ ٹی 20 کھیلنے کے امیدوار ہیں۔