| | | | |

ایشیا کپ ہارنے والی پاکستانی ٹیم کی وطن آمد شروع

دبئی،کراچی،لاہور:کرک اگین رپورٹ

ایشیا کپ کی ناکام مہم کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی ہوگئی ہے۔پوری ٹیم واپس نہیں آئی ہے۔پی سی بی کے مطابق بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے ساتھ متعدد پلیئرز پاکستان اترے ہیں۔دیکھنے کی بات یہ ہے کہ کھلاڑی پرسکون تھے،کسی کے چہرے پر کوئی پریشانی یا ایسی شکست کے آثار نہیں تھے جو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں انہوں نے اپنے ماتھے کا جھومر بنائی تھی۔شاداب خان کا چہرہ تھوڑا اترا تھا۔

اتوارکو ایشیا کپ 2022 فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلہ میں 23 اسکور سے شکست دی تھی۔سری لنکا چھٹی بار ایشین چیمپئن بنا ہے۔

پاکستانی ٹیم ٹکڑیوں میں وطن واپس،سری لنکن فینز روڈز پر

پاکستانی ٹیم کے باقی کھلاڑی آج رات گئے تک مختلف ٹولیوں کی شکل میں ملک کے مختلف مقامات پر اتریں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *