| | | | |

پاکستانی ٹیم ٹکڑیوں میں وطن واپس،سری لنکن فینز روڈز پر

دبئی،کولمبو:کرک اگین رپورٹ

پاکستانی ٹیم ٹکڑیوں میں وطن واپس،سری لنکن فینز روڈز پر۔ایشیا کپ فائنل میں شکست پرپاکستانی فینز میں غصہ ہے تو سری لنکا میں جشن ہے،خراب ملکی حالات کے باوجود لنکن عوام اپنے ملک میں جشن منانے باہر نکل آئی،دبئی کی سڑکوں پر بھی یہی سب کچھ تھا،ادھر پاکستانی کیمپ میں سناٹا رہا۔

سری لنکا ایشین چیمپئن،پاکستان بری طرح ناکام،کرک اگین کے دونوں تجزیے سچ

قومی اسکواڈ کل وطن واپس روانہ ہوگا۔ٹیم منیجر منصور رانا اور کپتان بابر اعظم سمیت قومی اسکواڈ کل رات گئے لاہور پہنچے گا۔ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق پیر اور منگل کی درمیانی شب دبئی سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے ۔محمد رضوان، افتخار احمد، فخر زمان اور خوشدل شاہ اور وسیم جونیئر اتوار اور پیر کی درمیانی شب وطن واپس روانہ ہوں گے۔یہ تمام کھلاڑی پیر کی صبح 7:30 بجے پشاور پہنچیں گے۔

ایشیا کپ،بابر نہ سہی رضوان نے ویرات کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھین لی

حارث رؤف، شاداب خان، حیدر علی اور محمد نواز کل رات گئے اسلام آباد پہنچیں گےشاہنواز دھانی بھی کل رات کو کراچی پہنچیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *