| | | | | |

سری لنکا ایشین چیمپئن،پاکستان بری طرح ناکام،کرک اگین کے دونوں تجزیے سچ

دبئی،کرک اگین رپورٹ

سری لنکا نے پاکستان کو روند دیا،ایشیا کپ 2022  کاٹائٹل جیت لیا،مجموعی طور پر چھٹا ایونٹ جیتا،پاکستان کے لئے تیسرے ایشیا کپ ٹرافی اٹھانے کا خواب پھر خواب ہی رہا۔فائنل میں یکطرفہ مقابلہ رہا،پاکستانی بیٹنگ لائن فنا ہوگئی۔سری لنکا کے 170 رنزکے قابل عبور ہدف کے تعاقب مین ایک بار پھرپٹ گئی۔سری لنکا نے دبئی مین فائنل میں 23 رنزسے جیت کے ساتھ ایشین چیمپئن بننے کا اعزازحاصل کیا،اس کے ساتھ ہی کرک اگین کی پیش گوئییاں درست ثابت ہوئیں۔ہفتہ کے روز ایشیا کپ فائنلز کی تاریخ کے حوالہ سے ثابت کیا تھا کہ یہ ایونٹ پاکستان کا نہیں بنتا،پھر آج اتوار کو میچ کی ٹائٹل سٹوری میں واضح کیا تھا کہ سری لنکا کو ایج ہے،پاکستان ٹاس جیتا بھی تو 150 تک محدود کرکے جیت سکے گا لیکن یہ نہ ہوسکا۔کرک اگین کی دونوں پیش گوئیاں،تجزیے سچ رہے۔

ایشیا کپ فائنلزکی تاریخ،سری لنکا کو پاکستان پر باکمال سبقت،عجب اتفاقات

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے 171 رنزکا یعاقب شروع کیا تو بابر اعظم ایک بار پھر ناکام ہوئے،5 رنزبناسکے۔فخرزمان  پہلی بال پر صفر پر گئے۔افتخار اور رضوان اسکور کو22 سے 93 تک لے گئے لیکن یہاں 69 رنزکی شراکت ٹوٹتے ہی پاکستانی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی،اس لئے بھی کہ رضوان کی سلو بیٹنگ،افتخار کی بھی زیادہ بالز کی بیٹنگ نے نقصان کیا۔افتخار31 بالز پر 32 کرسکے،ان کے فوری بعدنواز 6 اور محمد رضوان  49 بالز پر 55 رنزکرسکے،پھر آصف چلے نہ کوئی اور،ایرا چلا نہ غیرا۔خوشدل 2،آصف صفر،شاداب 8 کرسکے،پاکستانی اننگ  آخری بال پر 147 پر تمام ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے  ہاسا رنگا ڈی سلوا نے بیٹنگ کے بعد بائولنگ میں بھی کمال کیا۔27 رنزکے عوض 3 وکٹیں لیں، پرامود مدوشان  نے 34  رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

پاکستان یا سری لنکا،ایشین کرکٹ ٹائیگر کون،ایشیا کپ فائنل آج

پاکستانی ٹیم کی شاندار بائولنگ تھی،جب سری لنکا کی آدھی ٹیم قریب 9 اوورز میں 58 رنزپر پویلین لوٹ چکی تھی۔ایک بار پھر ہاسارنگا ڈی سلوا اور راجا پکاسا نے شراکت داری شروع کردی،یہ وہی پیئر تھا جس نےا فغانستان کے جبڑوں سے فتح چھین لی تھی۔دونوں نے چھٹی وکٹ پر  اگلے 5 اوورز میں 50 کے قریب کی شراکت داری کرکے پاکستان کے لئے الارم بجادیا۔58 رنز 5 وکٹ سے اسکے ڈبل مزید 58 رنز ایڈ کرنے سے اسکور 116 رنز5 وکٹ ہوگیا تھا،یہاں پاکستان کو اہم ترین کامیابی حارث رئوف نے دلوادی،ہاسارنگا ڈی سلوا 21 بالز پر 36 رنزکرکے گئے۔پاکستان کو یہ کامیابی 15 ویں اوور میں ملی۔ان سے قبل سری لنکن اننگ کا آغاز اچھا نہ تھا۔پہلے اوور میں کوشال مینڈس نسیم شاہ کی بال پر بولڈ ہوگئے،کھاتہ نہ کھول سکے۔چوتھے  اوور میں دوسرے اوپنر پتھم نشانکا 8 رنزبناکر بابر اور حارث کا گٹھ جوڑ بنے۔36 کے مجموعہ پر

گونو تھیکا بھی حارث کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔وہ ایک رن کرسکے۔53 اور 58 کے مجموعہ پر مزید 2 وکٹیں گریں۔دھھن جایا ڈی سلوا 28 اورکپتان دشان سناکا صرف 2 رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔سری لنکن اسکور کی رفتار میں پھر بھی کمی نہیں تھی۔17 اوورز میں 136 اسکور ہوگیا تھا۔160 سے 170 کی امیدیں روشن تھیں۔18 ویں اوور کے اختتام پر اسکور 6 وکٹ پر 147 ہوگیا تھا۔راجاپکاسا 35 بالز پر ففٹی مکمل کرچکے تھے۔سری لنکن اسکور کی رفتار میں پھر بھی کمی نہیں تھی۔17 اوورز میں 136 اسکور ہوگیا تھا۔160 سے 170 کی امیدیں روشن تھیں۔18 ویں اوور کے اختتام پر اسکور 6 وکٹ پر 147 ہوگیا تھا۔راجاپکاسا 35 بالز پر ففٹی مکمل کرچکے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *