| | | | | | | |

اوول میں کرکٹ کرنٹ،انگلینڈ 2 دن ہی میں فتح کے نزدیک،پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کا فائدہ

لندن،کرک اگین رپورٹ

اوول میں کرکٹ کرنٹ،انگلینڈ 2 دن ہی میں فتح کے نزدیک،پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کا فائدہ۔نیا ڈرامہ،نیا انجام۔انگلینڈ نے اوول ٹیسٹ قریب 2 دن ہی میں جیت لیا،یا ٰوں کہہ لیں کہ 2 روز میں فیصلہ کرلیا،تیسری صبح شاید ایک گھنٹہ بھی نہ لگے۔

بارش کے سبب پہلا روز ضائع ہونے،ملکہ برطانیہ کی رحلت کے باعث دوسرا دن منسوخ ہونے کے بعد آفیشل میچ 3 دن کا رہ گیا تھا لیکن وہ بھی بہت زیادہ وقت یوں ہوا کہ کل پہلے روز 17 وکٹیں گرنے کے بعد آج مزید 13 وکٹیں اڑگئیں،یوں 3 اننگز مکمل ہوگئی ہیں،چوتھی شروع ہے،یہ الگ بات ہے کہ اس کی وکٹ  17 اوورز کے جراحانہ کھیل میں بھی نہ گری،انگلینڈ 3 میچز کی ٹیسٹ سیریز 1-2 جیتنے  سے صرف 33 رنزکی دوری پر ہے۔

ایشیا کپ،بابر نہ سہی رضوان نے ویرات کوہلی سے ٹاپ پوزیشن چھین لی

اتوار کے روز پہلے انگلش ٹیم 158 رنزپر ڈھیر ہوئی،اسے پروٹیز کی پہلی اننگ پر صرف 40 رنزکی سبقت ملی،مارکوجانسن نے 5 آئوٹ کئے۔جواب میں جنوبی افریقا  نے 58 رنزکا اچھا آغاز لیا لیکن پھر  ایسی لائن لگی کہ 57 ویں اوور میں ٹیم 169 اسکور پر باہر ہوئی۔سٹورٹ براڈ اور بین سٹوکس نے 3،3 وکٹیں لیں۔

انگلینڈ نے130 رنزکے ہدف کے  تعاقب میں جارحانہ بیٹنگ کی اور 17 اوررز کے کھیل میں بناکسی نقصان کے 97 اسکور  بنالئے ہیں،یوں اسے جیت کے لئے اب 33 رنز درکار ہیں،کرولی 57 پر کھیل رہے ہیں۔

انگلینڈ یہ ٹیسٹ جیت جائے گا،اس طرح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پروٹیز 60 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آجائیں گے،انہوں نے یہ سیریز 72 پوائنٹس کے قریب پہلی پوزیشن پر رہ کر شروع کی تھی لیکن اب 60 پوائنٹس پر سٹاپ ہوگا،اس سے بھارت اور پاکساتن کے لئے دروازے کھلیں گے لیکن ریس میں آسٹریلیا،جنوبی افریقا،بھارت،پاکستان شامل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *