| |

جونی بیئرسٹو تو لمبےعرصہ کے لئے کرکٹ سے باہر

لندن،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ کے اہم ترین کھلاڑی جونی بیئرسٹو صرف دورہ پاکستان ہی نہیں،ٹی 20 ورلڈکپ ہی نہیں بلکہ اگلے سال تک کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے ہیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف اس موسم گرما کے آخری ٹیسٹ میچ سے قبل جونی بیئرسٹو کے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا،اس کے بعد ان کی واپسی نہ رہی۔گالف کھیلتے ہوئے وہ زمین پر گرے۔ٹخنہ مڑگیا اور ٹانگوں کے درمیان کا حصہ کچل کر رہ گیا۔ان کی چیخ نکلی اور پھر ایمبولینس تھی اور وہ تھے۔

پاکستان کے اکلوتے ورلڈ ٹی 20 چیمپئن یونس خان کی مڈل آرڈر پر اہم رائے آگئی

اس سال انگلینڈ کے کامیاب ترین بیٹر اب کھیلنے کے قابل نہیں رہے ہیں۔انہوں نے 2022 کو الوداع کہدیا ہے،۔تمام ٹی 20 لیگز بھی ختم ہوگئی ہیں۔2023 کے اگلے سیزن سے قبل ان کی واپسی نہیں ہے۔

ادھر انگلش بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ میں بین سٹوکس نمبر 4 پر بیٹنگ کریں گے۔انگلش ٹیم ورلڈ ٹی 20 سے قبل آسٹریلیا کے خلاف 3 میچزکی ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *