| | |

کرکٹر کے بھائی فرحان 15 سال کی عمر میں یوتھ ورلڈکپ کیلئے منتخب

لندن،کرک اگین رپورٹ

کرکٹر کے بھائی فرحان 15 سال کی عمر میں یوتھ ورلڈکپ کیلئے منتخب۔انگلینڈ کیلئے ڈیبیو کرنے والےریحان احمد کے چھوٹے بھائی فرحان کو صرف 15 سال کی عمر میں انگلینڈ کے انڈر 19 ورلڈ کپ اسکواڈ میں منتخب  کرلیاگیا ہے۔فرحان آف اسپنر ہیں، جنوری میں جنوبی افریقہ میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے اسکواڈ کے سب سے کم عمر رکن ہیں۔ اسے انگلش گیم میں بہت سے لوگ ریحان سے بھی زیادہ صلاحیت کے حامل تصور کرتے ہیں، ریحان نے پچھلے سال اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر سات وکٹیں حاصل کی تھیں اور وہ ابھی صرف 19 سال کے ہیں۔

انگلینڈ کئی سالوں سے فرحان کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے اور اسے یقین ہے کہ وہ چیلنج کے لیے تیار ہیں۔ وہ ناٹنگھم شائر کی سیکنڈ الیون کے لیے اور سینئر کلب کرکٹ میں باقاعدگی سے کھیل چکے ہیں، ستمبر میں فرحان نے آسٹریلیا کے خلاف یوتھ ٹیسٹ  انگلینڈ انڈر 19 کے لیے کھیلا۔

ریحان، جنہوں نے جنوری 2022 میں انڈر 19 ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو رنر اپ بنانے میں مدد کی تھی، اپنے بھائی کے انتخاب کا خیرمقدم کیا۔وہ بہت پرجوش ہے، لیگ اسپنر ریحان نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بھائی کا آف اسپن زیادہ دفاعی ہے۔ وہ بہت ساری ڈاٹ گیندیں پھینکتا ہے۔میں اس کے لیے بہت خوش ہوں، وہ بہت چھوٹا ہے اور اسے اتنی بڑی چیز کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ایک ناقابل یقین کامیابی ہے۔ وہ دراصل اسکول میں اس وقت فزکس کا امتحان دے رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *