آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے بابر اعظم سے کیا کہا،کون سے 3 چہرے کھل اٹھے
کینبرا،کرک اگین رپورٹ
Twitter Image/PCB
آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے بابر اعظم سے کیا کہا،کون سے 3 چہرے کھل اٹھے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم سے کیا کہا ااور ان کے متعلق کن خیالات کا اظہار کیا۔یہ جاننے کیلئے کرک اگین نے پاکستان کرکٹ ٹیم منیجمنٹ کے قریبی ذرائع سے رابطہ کیا تو دلچسپ بات سننے کو ملی۔
کینبرا میں منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیس کی میزبانی میں ہونے والی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے شرکت کی۔
آسٹریلیا کے وزیر اعظم بابر اعظم سے ہاتھ ملاتے ہوئے بہت خوش تھے۔انہوں نے کہا کہ میں دنیا کے بہترین اور کوالٹی بیٹر سے مل رہا ہوں اور مجھے اس کا علم ہے،اس پر بابر اعظم نے شکریہ اداکیا۔
وہاں موجود 3 افراد کے چہروں پر حقیقی خوشی تھی،ان میں سے ایک محمد رضوان اور دوسرے شاہین شاہ آفریدی تھے۔محمد حفیظ نے بھی انصاف کے مطابق خوشی کا اظہار کیا۔