| | |

پہلا ون ڈے،آسٹریلیا کی بیٹنگ ڈرامائی انداز میں تباہ،بھارت کامیاب

ممبئی،کرک اگین رپورٹ

Image by BCCI

پہلا ون ڈے،آسٹریلیا کی بیٹنگ ڈرامائی انداز میں تباہ،بھارت کامیاب۔بھارت نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں   5 وکٹ سے شکست دے دی۔یہ ایک دلچسپ بات  رہی کہ ممبئی کے وینکھڈے اسٹیڈیم کی پچ نے کچھاور ہی دکھادیا۔لوسکورنگ شو میں ایک موقع پر بھارتی ٹیم بھی مشکل میں تھی لیکن پھر ایک شراکت نے اسے جیت دلوادی۔

ممبئی میں ایک موقع پر آسٹریلیا نے 2 وکٹ پر 129 رنزبنالئے تھے اور 20 اوورز بھی مکمل نہیں ہوئے تھے۔مچل مارش کے 81 پر آئوٹ ہوتے ہی لائن لگ گئی۔35 اوورز 4 بالز پر پوری ٹیم 188 کے مجموعہ پر باہر تھی۔محمد شامی اور محمد سراج نے 3،3 وکٹیں لیں۔

اتفاق سے 20 ویں اوور تک بھارت کی بھی آدھی ٹیم 83 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی تھی۔ویرات کوہلی 4 ہی کرسکے۔کے ایل راہول نے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔40 ویں اوور میں ہدف پورا تھا۔بھارت 5 وکٹ سے جیت کر سیریز میں 0-1 کی سبقت لے گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *