| | | | | | | | |

بابر اعظم تک پی سی بی کا واضح پیغام کس نے پہنچایا،بدھ کو کیا ہونے والا

لاہور،کرک اگین رپورٹ

بابر اعظم تک پی سی بی کا واضح پیغام کس نے پہنچایا،بدھ کو کیا ہونے والا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو پی سی بی کا بالواسطہ پیغام۔کپتانی کا فیصلہ خود کرلیں تو اچھا ہوگا۔یہ پیغام مورخہ 14 نومبر 2023 کو ایک واسطہ سے پہنچایا گیا ہے اور ساتھ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپ پی سی بی آئیں،آپ کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا اور کچھ ذمہ داری ضرور سونپی جائے گی۔

پی ایس ایل 9،عام انتخابات کے سبب پی سی بی کا نیا فیصلہ

پی سی بی کے اندر موجود کچھ خوفزدہ لوگ اور سابق کرکٹرز میں کچھ کایاں افراد نے چیئرمین پی سی بی کو یہ کہ ہے کہ پاکستان کی پیدائش سے لے کر آج تک آسٹریلیا میں پاکستان ٹیسٹ سیریز جیت نہیں سکا،بابر اعظم کس کھیت کی مولی ہے جو وہاں سے سیریز جیت سکے،اس لئے اسے ابھی ٹیسٹ کپتان رہنے دیں،آسٹریلیا سےواپسی کے بعد اس فارمیٹ کی کپتانی بھی لے لینا،اگر ہم نے اسے ابھی ہٹایا تو یہ تبدیلی گلے پڑے گی۔پھر میڈیا اور بابر اعظم کا حمایتی گروہ ہماری وٹ لگائے گا۔

سینئئرز نے بابر اعظم کوہٹانے سے روک دیا،ذکا اشرف نے کپتان،کوچز کی عدالت لگالی،طلبی

ادھر بابر اعظم کو کہا گیا ہے کہ بہتر ہوگا کہ آپ فی الحال ٹیسٹ قیادت رکھیں لیکن محدود اوورز فارمیٹ کی کپتانی چھوڑدیں۔پاکستان کو فوری طور پر محدود اوورز سیریز نہیں کھیلنی ہے لیکن چونکہ ٹی 20 ورلڈکپ 7 ماہ کی دوری پر ہے تو ہر ایک کی خواہش ہے کہ اس کا فیصلہ فوری ہوجائے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ،ٹیم ڈائریکٹر مکی آراتھر،ہیڈ کوچ برن پی سی بی چیئرمین کی عدالت میں کل پیش ہونگے۔

چیئرمین پی سی بی کی پھرتیاں،سلیکشن کمیٹی فارغ،ملاقاتیں،بھارتی دورہ

قومی سلیکشن کمیٹی بنالی گئی ہے۔محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر بنایا جاسکتا ہے۔یونس خان کو  انڈر 19 سمیت کراچی کرکٹ کا ہیڈ بنایا جاسکتا ہے۔عمر گل بائولنگ کوچ کے امیدوار ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *