| | | | |

پی ایس ایل 9،عام انتخابات کے سبب پی سی بی کا نیا فیصلہ

 

 

 

لاہور 14 نومبر، 2023،کرک اگین رپورٹ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی گورننگ کونسل کا اجلاس منگل کے روز پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کی صدارت میں منعقد ہوا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہونے والے اس اجلاس میں ایچ بی ایل پی سی ایل کی تمام چھ فرنچائزز کے نمائندوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن سے متعلق تمام امور پر تفصیلی غور کیا گیا جن میں آپریشنل اور لاجسٹیکل معاملات بھی شامل تھے۔ پی ایس ایل 9 کا ڈرافٹ قومی ٹی 20 کپ کے اختتام کے فوراً بعد دسمبر کے وسط میں ہو گا۔

اجلاس میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ چونکہ ملک میں عام انتخابات کے فروری 2024ء میں انعقاد کا اعلان کیا گیا ہے لہذا ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 کی تاریخ کو حتمی شکل دینے کے سلسلے میں حکومت پاکستان سے مشورہ کیا جائے۔

پی سی ایل کی فرنچائزز نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میڈیا حقوق کی فروخت کے عمل کو تیز کیا جائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *