| | | | | | |

لاہور قلندرز کے ناکام سفر کے تمام ہوتے ہی راشد خان میدان میں آگئے

شارجہ،کرک اگین رپورٹ

لاہور قلندرز کے ناکام سفر کے تمام ہوتے ہی راشد خان میدان میں آگئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز کے ناکام سفر کے مکمل ہوتے ہی افغانستان کے راشد خان ایکشن میں آگئے ہیں۔اس سال وہ لاہور قلندرز کیلئے نہیں کھیلے،قلندرزپلے آف میں نہ پہنچ سکے۔

افغانستان کے کپتان راشد خان آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ لیگ اسپننگ آل راؤنڈر پچھلے سال نومبر میں 50 اوور کے ورلڈ کپ کے بعد سے کمر کی سرجری کے بعد ایکشن سے باہر ہیں۔

آئرلینڈ نے واحد ٹیسٹ میچ جیتا جبکہ افغانستان کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ پہلا میچ آئرلینڈ نے جیتا تھا جبکہ دوسرا میچ بے نتیجہ رہا۔ 12 مارچ کو سیریز کے آخری ون ڈے کے بعد، افغانستان شارجہ میں 15، 17 اور 18 مارچ کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں آئرلینڈ کا مقابلہ کرے گا۔

راشد خان  نے کہا کہ آئندہ سیریز (افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی) میں ملک کی نمائندگی کرنے کا منصوبہ ہے اور ٹریننگ جاری ہے اور آج دوسرا دن تھا اور شکر ہے کہ اچھا گزرا اور مجھے امید ہے کہ آنے والے کچھ دن بھی اچھے ہوں گے۔راشد نے اعتراف کیا کہ پچھلے تین ماہ ان کے لیے سخت تھے کیونکہ وہ بحالی کے عمل سے گزر رہے تھے، جو سرجری کے بعد توقع سے زیادہ سست ہو گیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *