اظہر علی کے میچ میں رنز کا سیلاب،2 ٹرپل سنچریز ، ایک ڈبل سنچری
| | |

اظہر علی کے میچ میں رنز کا سیلاب،2 ٹرپل سنچریز ، ایک ڈبل سنچری

ووسٹر،کرک اگین رپورٹ

انگلینڈ میں ایک روزہ ون ڈے کپ رائل لندن میں اظہر علی نے آج ایک  روزہ میچ میں شرکت کی۔یہ میچ یوں کمال بن گیا،اس میں ایک اننگ میں ٹرپل سنچری بنی۔دوسری ٹیم نے بھی ٹرپل سنچری اسکور کی۔ساتھ میں ایک بیٹر کی بھی ڈبل سنچری نے چار چاند لگادیئے۔

ووسٹر میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ووسٹر شائر ٹیم نےمقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 351 اسکور بنائے۔اظہر علی صرف 8 رنزہی بناسکے۔کاشف علی نے 114 کی اننگ کھیلی۔

ووسٹر شائر کائونٹی اظہر علی کے آنے سے پھر خوش،فارمیٹ بھی تبدیل

جواب میں  کینٹ ٹیم نے اتنا بڑا ہدف ہنستے کھیلتے31 گیندیں قبل 45و یں اوور میں عبور کیا۔اوپنر بین کمپٹن نے 75 کی اننگ کھیلی۔23 سالہ وکٹ کیپر بیٹر اولی رابنسن نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی۔رائٹ ہینڈ بیٹر تاحال انگلینڈ کے لئے ڈیبیو کےمنتظر ہیں۔اولی رابنسن نے 131 بالز پر 206 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔6 چھکے اور 27 چوکے شامل تھے۔اہم بات یہ تھی کہ ٹیم نے ان کی اننگ کی بدولت 3 وکٹ پر 353 رنزبناکر میچ 7 وکٹ سے جیت لیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *