ووسٹر شائر کائونٹی اظہر علی کے آنے سے پھر خوش،فارمیٹ بھی تبدیل
| | | |

ووسٹر شائر کائونٹی اظہر علی کے آنے سے پھر خوش،فارمیٹ بھی تبدیل

لندن،کرک اگین  رپورٹ

انگلش کائونٹی ووسٹر شائر ایک پاکستانی کھلاڑی کے آنے سے نہال ہوگئی ہے۔اس کے کوچ ایلن رچرڈسن نے انکشاف کیا ہے کہ رائل لندن ون ڈے کپ سے پاکستان سے ہماری ٹیم کو ایسی کمک آئی ہے  جس کے بعد ہم سوچ سکتے ہیں کہ ہماری ٹیم بہتر ہوجائے گی۔

پاکستان ٹیم کے ساتھ سری لنکا جانے والے  اظہر علی ٹیسٹ سیریز میں یوں ناکام رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں فلاپ ہوگئے۔دوسرے میچ سے ڈراپ کردیئے گئے۔

شاہد آفریدی کا نام نہاد ترجمان کو کڑا جواب

کائونٹی کا اظہر علی سے معاہدہ ریڈ بال کرکٹ کے لئے تھا،اب کائونٹی نے ان کو ون ڈے کپ کے لئے بھی ہائر کیا ہے۔اظہر علی نے پیرکے روز ٹیم کیمپ میں پریکٹس کی ہے۔

رائل لندن ون ڈے کپ میں اظہر علی کی ٹیم کا میچ منگل 2 اگست کو چیلمسفرڈ میں گلوسٹر شائر سے ہوگا۔یہ دیکھنے لائق ہوگا کہ دائیں ہاتھ کے پاکستانی بیٹر کس انداز میں سامنے آتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *