| | | |

پاکستانی ٹیم پر بار بار خود کش حملے،رمیز راجہ مزید بھی کچھ بتارہے

 

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستانی ٹیم پر بار بار خود کش حملے،رمیز راجہ مزید بھی کچھ بتارہے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستانی ٹیم پر بار بار خود کش حملے ہوئے ہیں۔کرنے والے نجم سیٹھی اور یہ صاحب ذکا اشرف ہیں۔بابر اعظم سے کپتانی بھی لے لی۔اوپننگ بھی بدل ڈالی۔بنچ سٹرینتھ کے چکر میں سب کچھ بدل ڈالا۔شارجہ میں افغانستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارگئے تھے،اس وقت علم ہوگیا تھا کہ کتنے بھرتی کے ہیں تو اب اس  چکر کی ضرورت نہیں تھی۔نئے لڑکوں کو پہلے گھر میں کھلایا جاتا ہے۔نیوزی لینڈ کی وکٹیں مشکل ہوا کرتی ہیں۔وہاں یہ تجربات نہیں چلنے تھے۔اب یہ ہوا کہ ایک میچ ہارنے کے بعد ٹیم کو ہارنے کی عادت سی پڑگئی ہے۔پھر جیتنا مشکل ہوتا ہے۔اس چکر میں کوششیں ہوا کرتی ہیں اور غلطیاں ہوتی ہیں۔

پانچواں ٹی 20،پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

رمیز راجہ کہتے ہیں کہ پونٹنشل کو نیوزی لینڈ میں آزمانا ٹھیک نہیں تھا۔اب ہم 4 میچز ہارکر بہت پپیچھے ہیں۔ذکا اشرف اور نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ کی لئے نقصان دہ ہیں۔

ذکا اشرف کیسے اور کیوں مستعفی ہوئے ،پی سی بی اعلامیہ آگیا

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *