| | |

پانچواں ٹی 20،پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ

PAKvsNZ,PAK vs NZ Live,Fifth T20I,PAK vs NZ live Scorecard,NZvsPAK

پانچواں ٹی 20،پاکستان اور نیوزی لینڈ ٹیم میں بڑی تبدیلیاں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ویں ٹی 20 میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں تبدیلیاں ہونگی۔اس کا اعلان تھوڑی دیر بعد کیا جائے گا۔کیوی ٹیم نے اپنے اہم کھلاڑی ڈیرل مچل کو آرام دے دیا ہے۔ورک لوڈ کے باعث وہ کل کا 5 واں میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ان کی جگہ راچین رویندرا کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا آخری ٹی 20 میچ کل اتوار کی علی الصبح کھیلا جائے گا۔سیریز میں کیویز کو پہلے ہی 0-4 کی سبقت ہے۔نیوزی لینڈ کی نگاہیں کلین سوئپ پر ہیں اور پاکستان اس سے بچنے کی فکر میں ہے۔کیوی ٹیم کی پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز ہونی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *