ملتان،کرک اگین رپورٹ
شرجیل کابیٹ چل پڑا،نیشنل ٹوئنٹی 20 کی پہلی سنچری داغ دی۔
،نیشنل ٹوئنٹی20 کا22 واں میچ سندھ کے شرجیل کے نام رہاانہوں نے 159 کاہدف آسان بنادیا، ۔اس سے قبل بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان کی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 158 رنزکا مجموعہ تشکیل دیا، اننگز کی خاص بات عبدالواحد بنگل زائی کی نصف سنچری تھی انہوں نے 67رنز کی اننگز سجائی جس میں چار چوکے چار چھکے شامل تھے،شان مسعود نے 2 چوکوں کی مدد سے 25رنزبنائےحسیب اللہ نے 15اور حارث سہیل نے18رنز بنائے ،حسین طلعت 19رنز کے ساتھ نمایاں رہے سہیل خان ، ابرار ، اورانور علی نے ایک ایک و کٹ حاصل کی سندھ کی اننگزکا آغازبرق رفتاری سے ہوا شرجیل نے 18رنزبنائے تو ان کوپہلا چانس ملا جس کے بعدانہوں نے کھلا مارا پھر ایک اونچاکیچ چھوٹا تو انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
انہوں نے صائم کے ساتھ 116 رنز کی پارٹنرشپ بنائی،انہوں نے 28گیندوں پر ففٹی سکور کی، صائم 28رنز بنا کرکاشف بھٹی کاشکار بنے ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے، شرجیل نے 60گیندوں پر 100 رنز کی رنز کی اننگزتراشی ،یہ ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری تھی،انہوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 62گیندوں پر 107 رنزبنائے
سعودشکیل نے 20 رنز بنائے ، کاشف بھٹی نے ایک آوٹ کیا شرجیل مین آف دی میچ رہے۔
آج پہلامیچ سنٹرل پنچاب اور ساوتھ پنجاب کادوسرا کے پی کے اورسندھ کامیچ ہوگا۔