راولپنڈی،ڈھاکا:کرک اگین رپورٹ
شعیب اختر کہتے ہیں کہ پاکستان ٹی 20 کرکٹ کی بہترین ٹیم ہے لیکن بنگلہ دیش سے کیسے جیتے،یہ سوال ہے۔بہت مشکل سے پہلا ٹی 20 جیت سکے۔بنگلہ دیش کو پہلاے میچ میں بمشکل ہراسکے ہیں۔شعیب اختر یہ مانتے ہیں کہ بائیو سیکیور ببل مشکل ہے،پلیئرز مشکل میں ہوتے ہیں۔اس کے باوجود میں چاہتا ہوں کہ پاکستان اگلے میچز میں جیتے۔اچھے مارجن سے جیتے۔
کیویز ورلڈ ٹی 20 فائنل غلط کھیلے،بھارت کا مسلسل دوسری جیت سے پیغام،کوہلی ورلڈ ریکارڈ سے محروم
شعیب اختر کہتے ہیں کہ حسن علی نے اچھاکم بیک کیا ہے۔مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔میں نے حسن علی کو ان کی بیگم کے ذریعہ ایک پیغام بھجوایا تھا۔میں نے یہ پیغام بھیجا ہے کہ اپنی باڈی کو تگڑا کرو۔اپنی پیس واپس لائو۔زندگی اتار چڑھائو کا نام ہے۔مجھے خوشی ہے کہ وہ واپسی کر رہا ہے۔
شعیب اختر کہتے ہیں کہ رگڑا بڑی ضروری ہے،پاکستان رگڑا لگائے ،مجھے یہ بھی خوشی ہے کہ پاکستانی ٹیم میں اتحاد ہے،اتفاق ہے۔پیٹرن سیٹ ہے۔پاکستانی ٹیم اب بہتر سائیڈ ہوگئی ہے۔یہ وہ یونٹ ہے کہ آنے والے وقت میں اس سے بہتر کارکردگی دکھائے گا۔بابر اعظم اچھا کپتان ہے۔آسٹریلین کی طرح مخالفین کو پڑجائے اور زیادہ اٹیک کردے۔پاکستان کے بغیر دنیا کی کرکٹ مکمل نہیں ہوسکتی۔