دبئی،کرک اگین رپورٹ
آسٹریلیا کے ورلڈ ٹی 20 چیمپئن بننے سے وسیم اکرم بھی خوش،سسرالی نئے چیمپئن بن گئے۔سابق پاکستانی کپتان نے خوشی کا اظہار کیا ہے،ساتھ ہی انہوں نے آئی سی سی سے ایک مطالبہ کردیا ہے۔وسیم اکرم کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ جیسے ایونٹ کو ایسے مقامات پر شیڈول کرتے وقت ہربات سامنے رکھنی چاہئے۔موسم اور وقت دیکھنا ضروری ہوتا ہے،ایسی جگہوں پر کہ جہاں ڈیو فیکٹرز کا کردار اہم ہو،وہاں تو ٹاس ہی میچ کا 80 فیصد فیصلہ کردیتا ہے،ایسے میں اتنت بڑے ایونٹ یا میچ کا چارم باقی نہیں رہتا ہے۔
وسیم اکرم نے واضح کیا ہے ہے کہ ٹاس سے ہٹ کر دونوں ٹیموں کے لئے برابری کے مواقع ہونے چاہئیں۔
دوسری جانب پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے بھی دبئی میں میچ دیکھا،ان کے بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کے ساتھ بات کرتے وائرل ہونے والی تصویر موضوع بن رہی ہے کہ راولپنڈی ایکسپریس ساروگنگولی سے کیا ایسی بات کر رہے ہیں۔
کینگروز کا دبئی میں کیویزکا تاک کر شکار،آسٹریلیا پہلی بار ورلڈ ٹی 20 چیمپئن بن گیا
بھارت اور پاکستان کے کرکٹ روابط معطل ہیں،اس ایونٹ میں بھارت کو پاکستان سے شکست ہوئی ہے۔اتفاق سے دونوں ٹیمیں پھر فائنل سے باہر ہوئی ہیں۔شعیب اختر بار بار پاک بھارت مقابلہ کی بات کرتے تھے،اب بھی وہ سیریز کی بحالی کے لئے آرزو مند ہیں۔
بھارتی بورڈ کے سربراہ سے ان کی بات پاک بھارت میچزکے حوالہ سے ہوئی ہوگی،ساتھ میں دونوں ٹیموں کےا یونٹ سے باہر ہونے پر بھی بات ہوئی ہوگی۔شعیب اختر کے بارے میں بھارت میں بھی خاصی پسندیدگی پائی جاتی ہے۔ان کی رائے کو سنا بھی جاتا ہے۔
شعیب اختر نے آئی سی سی کے اس فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ،جس کے تحت ورلڈ ٹی 20 کپ کا مین آف دی ٹورنامنٹ ڈیوڈ وارنر کوقرار دیا گیا ہے۔ایونٹ کے ٹاپ اسکورر بابر اعظم کو نظر انداز کیا گیا،شعیب اختر نے آئی سی سی کے فیصلے کو انصاف کے خلاف قرار دیا ہے۔