| | | | | |

کینگروز کا دبئی میں کیویزکا تاک کر شکار،آسٹریلیا پہلی بار ورلڈ ٹی 20 چیمپئن بن گیا

دبئی،کرک اگین رپورٹ

Image source Twitter

تاریخ بدلی نہ روایت۔کیویز کی بدقسمتی مغلوب ہوئی نہ آسٹریلیا کی ہیبت کم ہوئی۔ایک بار پھر کیویز ناک آئوٹ اسٹیج میں کینگروز کے ہاتھوں بے بس ہوگئے۔کینگروز نے کیویز کو جکڑ کر مارا۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیت لیا۔دبئی میں کھیلے گئے میگا ایونٹ فائنل میں اس نے بلیک کیپس کو 8 وکٹوں سے ہرادیا۔سپر فائنل یکطرفہ ہی رہا۔کسی بھی مرحلہ پر نیوزی لینڈ کا سٹیپ آگے نہیں ہوا۔

دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں اس بار آسٹریلیا کو سیمی فائنل کی طرح ایک اچھا ہدف حاصل کرنا تھا،پاکستان کے مقابل 4 رنزکم ہی تھے۔کیویز کی بائولنگ سے کچھ امیدیں وابستہ تھیں لیکن ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے سب بے بے اثر بنادیاْ

ورلڈ ٹی 20 میں شکست،انضمام الحق نے قومی ٹیم کو عمران خان کا پیغام دے دیا

آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 7گیندیں قبل 2 وکٹ پر پورا کرکے 8 وکٹ سے میچ جیت لیا۔آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ اس بار بھی ناکام گئے اور 5 کرسکے لیکن ڈویڈ وارنر اور مچل مارش نے ذمہ دارانی اننگز کھیلیں۔وارنر 38 بالز پر 53 کرکے جب آئوٹ ہوئے تو آسٹریلیا محفوظ مقام پر تھا۔گلین میکسویل نے آکر مچل مارش کے ساتھ پیش قدمی کی۔مچل مارش 77  اور میکسویل28  پر ناقابل شکست گئے۔آسٹریلیا تاریخ میں پہلی بار ٹی 20 ورلڈ چیمپئن بنا ہے۔

کیویز کی بائولنگ  بیٹری فیل رہی ہے۔ٹرینٹ بولٹ کامیاب تھے،انہوں نے 4 اوورز میں صرف 18 رنز دیئے۔2 وکٹیں لیں۔ان کے علاوہ سب مہنگے اور ناکام رہے۔

اس سے قبل ٹاس کا سکہ ایک بار پھر کینگروز کے حق میں گرا،ایرون فنچ 7 ویں میچ میں چھٹا ٹاس جیتے،حسب توقع کیویز کو آگے لگادیا۔کیوی اننگ 28 رنزکے آغاز کے بعد 76 رنزتک 1وکٹ کا ہی نقصان اٹھائے ہوئےتھی،اس کے باوجود وہ ایک بڑا اسکور نہیں کرسکی۔کین ولیمسن کے قائدانہ اننگ کھیلی،وہ آخری لمحات میں48 بالز پر 85 اسکور کر کے گئے۔انہوں نے10 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ان کے علاوہ گلین فلپس کے 18 اور جمی نیشام کے 13 اسکور تھے۔کیویز نے 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 172 اسکور کئے۔

آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ خطرناک ترین رہے،انہوں نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 4 آئوٹ کئے۔مچل سٹارک ورلڈ کپ فائنل تاریخ کے مہنگے ترین بنے،انہوں نے 4 اوورز میں 60 رنزدیئے۔کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

اس کے ساتھ ہی 2 روایات قائم رہی ہیں،ٹاس سے میچ کا 70 فیصد فیصلہ پہلے ہی ہوگیا۔دوسرا نیوزی لینڈ آسٹریلیا کے خلاف آئی سی سی ایونٹ کے کسی بھی ناک آئوٹ سٹیج کائونٹر میں 5 ویں بار ناکام ہوا،کبھی نہ جیتنے کی روایت برقرار رہی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *