دبئی،راولپنڈی:کرک اگین رپورٹ
شعیب اختر کی ویرات کوہلی کے بارے میں عجب پیش گوئی۔ویرات کوہلی بھی جیت گئے،بھارت بھی جیت گئے۔انہوں نے 71 ویں سنچری کرگئے۔میں کہوں گا کہ وہ باقی 29 سنچریز کریں۔ان کی ہڈیاں،پسلیاں ٹوٹ جائیں گی لیکن انہیں یہ کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار شعیب اختر نے کیا ہے۔پیش گوئی کی ہے کہ ان کے گوڈے ،گٹے ہل جائیں گے۔مگر مطالبہ کیا ہے کہ مجھے 100 کی سنچریز چاہئے ہیں۔
راولپنڈی ایکسپریس کہتے ہیں کہ میں ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف سنچری کے پہلے 50 رنزکی تعریف نہیں کروں گا لیکن دوسرے رنز نے اصل ویرات کوہلی دکھایا۔میں یہی کہوں گا کہ اب وہ رکیں گے نہیں ۔ایشیا کپ بھارت اور بھارتی بورڈ سیکرٹری کے بغیر ممکن نہیں تھا۔
ایشیا کپ فائنل سے قبل کی ریہرسل،بابر اعظم کی فارم،2 کھلاڑیوں کو مواقع
افغانستان کے بارے میں کہا ہے کہ پہلے پشاور میں تم نے ہم سے کھیلنا سیکھاہے،اب فنش کرنا بھی سیکھو۔ہمارے بھائی ہو۔لڑائی بھی ہوگی۔بھائیوں میں لڑائی ہوجاتی ہے لیکن کرائوڈ کو خیال کرنا ہوگا۔میں پٹھانوں سے پیار کرتا ہوں،بس آپ اپنے رویہ کو دیکھیں۔
کرکٹ فینز کو مشکلات ہونگی،۔دبئی کی پولیس نہیں چھوڑے گی۔باقی پھر کہوں گا کہ ویرات کوہلی اپنی والدہ اور بیگم کا شکریہ ادا کریں کہ وہ مشکل وقت سے نکل آئے۔انہوں نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کاذکر بھی کیا ہے۔میں ویرات کوہلی کی تعریف کروں گا۔